شیخ حسنین محمد مخلوف کے ذمہ یہ کام لگایا جائے کہ رابطہ کی طرف سے اس ترجمہ قرآن کے بارے میں شرعی حکم بیان کریں اور قادیانیت سے متعلق مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ اور شیخ محمد خضر حسین کے تالیف کردہ رسائل پر پیش لفظ لکھیں۔ جس کے بعد ان تینوں رسالوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کر اکے انہیں اس پیش لفظ کے ساتھ یکجا شائع کیا جائے۔ تاکہ دنیا کے مسلمان زیادہ سے زیادہ ان سے فائدہ اٹھا سکیں اور ان کے ذریعہ اﷲ کی مدد سے ان دغابازوں کی مکاری اور فریب کا پول کھل جائے۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ مکاروں اور خیانت کرنے والوں کے مکروفریب کو کبھی آگے بڑھنے نہیں دیتا۔‘‘
میں اﷲتبارک وتعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے توفیق بخشی کہ میں نے مکہ معظمہ میں بیٹھ کر مذکورہ بالا پیش لفظ لکھا۔ اﷲتعالیٰ مذکورہ تینوں رسائل کے مؤلفین کو جزائے خیرعطاء فرمائے کہ انہوں نے عام مسلمانوں کے فائدے کے لئے یہ رسائل لکھ کر قادیانی گروہ کے باطل عقائد کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ ہم تمام مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ قادیانیوں کی طرف سے شائع کردہ تراجم قرآن سے دور رہیں۔ کیونکہ ان تراجم میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی کو چھپا کر پیش کیاگیا ہے۔
قادیانیوں کی کتابوں میں جو کھلم کھلا کفر پایا جاتا ہے میں باربار مسلمانوں کو اس سے خبردار رہنے اور بچنے کی تلقین کرتا ہوں اور رابطہ عالم اسلام کی مجلس تاسیسی اور اس کے سکرٹیریٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ان تینوں رسائل کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کراکے وسیع پیمانہ پر شائع کرنے کا اہتمام کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ رابطہ کا یہ کارنامہ حق کی راہ میں جہاد کا حکم رکھتا ہے۔ کیونکہ اس کا مقصد اﷲ کی کتاب اس کے دشمنوں کی شرانگیزیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
’’واﷲ تعالیٰ ولی المتقین۰ والہادی الی الحق۰ والی طریق مستقیم‘‘
حسنین محمد مخلوف
سابق مفتی مصر ورکن مجلس تاسیسی، رابطہ عالم اسلامی مکہ معظمہ رکن مجمع البحوث الاسلامیہ، قاہرہ، مکہ مکرمہ
۲۲؍شوال ۱۳۹۲ھ، مطابق۲۸؍نومبر ۱۹۷۲ء