حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ |
طبوعہ ر |
|
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قبیلہ غفار کی جائے سکونت : مکہ مکرمہ سے جو کاروانی راستہ پہاڑوں کے درّوں اور ریگستانی بیابانوں میں ہوتا ہوا شام و فلسطین کی طرف جاتا ہے ٹھیک اسی شاہراہ کے کسی ایک ۱ سمت میں غفار بن ملیل بن ضمیر (جو کنانی النسل ۲ عرب تھے) کی اولاد غفار کے نام سے بسی ہوئی تھی ۳ عام طور سے اس لفظ کا تلفظ عین کے زبر اور ف کے تشدید کے ساتھ کیا جاتا ہے جو غلط ہے صحیح یہ ہے کہ غین کو کسرہ یعنی زیر اور ف کو بغیر تشدید کے پڑھا جائے یعنی غِفَار۔ ------------------------------ ۱ حافظ بن حجر نے واقدی کے حوالہ سے بدؔد (مشہور معرکہ کارزار) کے ذکر میں نقل کیا ہے کہ عن غیر واحد من شیوخ بنی غفار" اناہی و انا و منازلنا" ۷ ۳۳۲ ۔ مطبوعہ مصر نسخہ صدیقیہ جس کی یہی مطلب ہے کہ بنی غفار کے متعدد بزرگوں کا بیان ہے کہ بدؔر ان لوگوں کا ماویٰ اور قیام کی جگہ تھی، ممکن ہے کہ قبیلہ غفار کے مختلف منازل میں یہ بھی ہو۔ ۲ کنانہ آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی پندرھویں پشت میں واقع ہوتے ہیں اور انھیں پر حضرت ابو ذر غفاری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہٗ، آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے مل جاتے ہیں۔ وسیاتی التفصیل۔ ۳ بخاری۔ طبقات بن سعد ج ۴ ۱۶۲ ۔