حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ |
طبوعہ ر |
|
کپڑے بدل دیتا، بال جھاڑ دیتا۔ قبیلہ بنی ثعلبہ کا ایک شخص آپؓ کی ہئیت کے متعلق راوی ہے۔ مر بنا شیخ اشحث ابیض الراس واللحیۃ فقالو ھذا من اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فاستاذناہ ان تغسل راسہ فاذں لنا واستاءنس بنا۔ ۱؎ ایک بوڑھا آدمی ہمارے سامنے سے گزرا جس کے بال الجھے ہوئے پریشان تھے باوجودیکہ سر اور ڈاڑھی دونوں سفید ہوچکے تھے، لوگوں نے کہا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ ہم نے یہ سن کر آپؓ سے اجازت مانگی کہ ہم آپؓ کا سر دھو دیں انھوں نے اجازت دی اور ہم سے مانوس ہوگئے۔ کتاب کا نام مجھے اس وقت یاد نہیں۔ ورنہ خیال آتا ہے کہ کوفہ یا بیت المقدس کی مسجد میں ایک واقعہ اسی کے قریب قریب پیش آیا۔آپؓ کے حلیہ سے سراغ جذب یہی وجہ ہے کہ جو لوگ آپؓ کا حلیہ بیان کرتے ہیں وہ اس پر تو متفق ہیں کہ آپؓ دراز قد گھنے بال والے تھے لیکن رنگ میں لوگوں کا اختلاف ہے، طبقات میں ایک جگہ ہے کہ آپؓ گندم گوں تھے اور دوسری روایت میں ہے کہ آپؓ کا رنگ سیاہ تھا ۲؎ عام محدثین اس تعارض کو جس طرح چاہیں دفع کریں لیکن میرے خیال میں تو یہی آتا ہے کہ اصل رنگ آپ کا گندم گوں تھا مگر جو اس درجہ سرمست و وارفتہ ہو اس کا رنگ میل کچیل گرد دھوپ سے اگر سیاہ پڑ جائے تو کیا تعجب ہے؟ ------------------------------ ۱؎ طبقات ابن سعد ج ۴ مطبوعہ لیڈن ۲؎ طبقات ص ١٦۹ ج ۴