حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ |
طبوعہ ر |
|
نہیں ہوتی تھی کہ وہ کیسی ہو کس رنگ کی ہو وغیرہ وغیرہ مؤرخین جہاں آپ کی بیوی کا حال لکھتے ہیں تو ان کی توصیف ہمیشہ ان لفظوں میں کیجاتی ہے۔ تحتہ امراۃ سحماء حضرت ابوذرؓ کے ساتھ ایک کالی عورت رہتی تھی عبد اللہ بن خراش کعبیؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک دن آپ سے کہا بھی کہ آپ نے یہ کیا کالی کلوٹی عورت سے نکاح کیا ہے تو فرمانے لگے کہ بھائی جس بیوی کی وجہ سے لوگ مجھے ذلیل خیال کریں اسے میں ایسی عورت سے بہتر سمجھتا ہوں جس کی وجہ سے لوگوں میں میری خاص وقعت ہو۔ کہ یہ وہ شخص ہے جس کی بیوی نہایت پری پیکر اور عالی خاندان ہے۔ان کی زیب و زینت اور نہ صرف اس قدر کہ وہ امرٔۃ سحماء تھیں بلکہ مؤرخین کا بیان ہے کہ آپ کو ان کی زینت و زیبائش بناؤ سنگار سے بھی کوئی تعلق نہ تھا۔ صرف نکاح کر لیا تھا کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی۔ ابو اسماء رحبی کہتے ہیں کہ میں نے آپ کی بیوی کو ایک دفعہ دیکھا تھا نہ ان کے کپڑے خوشبو میں بسے ہوئے تھے اور نہ ان کے بدن پر اور کسی قسم کی زیب و زینت کا نشان تھا ۱؎زیور میں نے بہت تلاش کیا لیکن غایت جستجو کے بعد طبقات سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی بیوی صاحبہ کے کان میں بالیاں پڑی ہوئی تھیں۔ ۲؎ اس کے علاوہ اور کسی زیور کا پتہ نہیں چلتا۔ پھر یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ بالیاں سونے کی تھیں یا چاندی کی۔ یا کسی اور دھات کی۔ ------------------------------ ۱؎ طبقات ۲؎ طبقات ابن سعد