حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ |
طبوعہ ر |
|
دیباچہ الحمدللہ و سلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ امّابعد۔ واقعات و سوانح جو کچھ بھی اس عنوان کے تحت میں درج کئے جاہیں گے، اسکا زیادہ تر حصہ اصابہ اسدالغابہ استیعاب اور ابنِ سعد سے ماخوذ و مستنبط ہوگا، کہیں کہیں بعض باتیں صحاح اور دیگر کتبِ حدیثیہ سے بھی لی گئی ہے۔ مجھے چونکہ اس مضمون میں علاوہ تاریخی بیانات کے اخلاقی نتائج کا درس دینا بھی منظور ہے، اس لیے بعض بعض مقاموں میں چند ایسی باتوں کا اضافہ کرونگا ممکن ہے کہ عام دماغوں کو کتبِ محولہ میں نہ ملیں کیونکہ اس میں نہایت دقیق اور غامض قیاس اور اجتہاد سے کام لیا گیا ہے۔ اسی لیے ابنائے عصر و اقرانِ کرام سے مجھے امید ہےکہ قبل کسی تجسس و معان کے وہ الزام اعتراض کی طرف عجلت نہ فرمائیں ؎ کہ درمحیط نہ ہرکس شناوری داند