تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
شکل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست جن کو پہلے غزل سنائے ہیں منزلِ قرب یوں نہیں ملتی زخمِ حسرت ہزار کھائے ہیں بہرحال آپ کاہرشعر سبق آموز ،نصیحت آمیز،سوزشِ دل سے اثرانگیز اورزینۂ ہدایت ہے آپ کے شعری کلام کے دومجموعے ’’فیضانِ محبت‘‘ اور’’آئینۂ محبت‘‘ کے نام سے چھپ کر منصۂ شہود پر آچکے ہیں ان سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔بیرون ممالک اسفار حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے ان ممالک میں تبلیغی اسفارفرمائے: بنگلہ دیش، برما، سعودیعرب، عربامارات، برطانیہ، فرانس،ری یونین،ماریشس، ساؤتھ افریقہ، موزنبیق، ملاوی، زامبیا، امریکا، کینیڈا، کینیا، انڈیا، افغانستان۔اندرون پاکستان اسفار حیدرآباد،لاہور،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ غازی خان،ملتان،بہاول نگر، چشتیاں،بہاول پور،رحیم یارخان،کوئٹہ،فیصل آباد،اسلام آباد ،راولپنڈی۔حضرت500بااثر مسلم رہنماؤں میں شامل رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز آف اردن کے تحت 2012ء کے اختتام پر جن 500بااثر ترین مسلم رہنماؤں کی فہرست بنائی گئی ان میں حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا نام بھی صوفی رہنما کے طور پر شامل تھا ۔