تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
پیش کیا جو وہ اپنی حسرتوں کو پامال کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنی عظمتوں کی تعریف ان کے خونِ آرزو سے لکھوا دیتا ہے یہ بھی قیامت کے دن شہداء کی صف میں کھڑے ہوں گے ۔صحبت یافتہ عالم اور غیر صحبت یافتہ عالم کی مثال ارشاد فرمایا کہ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ غیر صحبت یافتہ عالم کی مثال کچے کباب کی سی ہے جس سے قے اور متلی ہوگی،بزرگوں کی باتیں تو نقل کرے گا لیکن اس میں خوشبو نہ ہو گی، اور صحبت یافتہ تلے ہوئے کباب کی طرح ہے کہ جس کی خوشبو ہر سو پھیلے گی۔ پھر ارشاد فرمایا کی اگر علماء دردِ دل حاصل کر لیں تو تین علماء بنگال کے لیے کافی ہیں۔ کسی اللہ والے کے پاس ۴۰ دن لگاؤ اور ہمتِ تقویٰ حاصل کرو ۔اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کا انعام ارشاد فرمایا کہ حدیث شریف میں ہے: سَبْعَۃٌ یُّظِلُّہُمُ اللہُ فِیْ ظِلِّہٖ یَوْمَ لَاظِلَّ اِلَّا ظِلُّہٗ سات اشخاص کا قیامت کے دن عرش کے سائے تلے ہونے کا ذکر ہے ان میں ایک دولوگ وہ ہیں جن کے بارے میں فرمایا وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِی اللہِ اِجْتَمَعَا عَلٰی ذٰلِکَ وَتَفَرَّقَا عَلَیْہِ؎ جو اللہ تعالیٰ کے لیے دوسرے سے محبت کرتا ہے۔ لہٰذا محبت کرو، چھوٹی چھوٹی باتوں سے دل چھوٹا نہ کرو۔ میں کہتا ہوں جہاں سایہ ہوگا وہاں حساب نہ ہوگا جہاں حساب ہوگا وہاں سایہ نہ ہوگا۔ کیا اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے سائے تلے بلا کر دوزخ میں ڈال دیں گے، یہ نہیں ہوسکتا۔بینک کی نوکری ارشاد فرمایا کہ بینک کی نوکری حرام ہے۔ بینک کی ترقی پر کسی کو مبارک باد نہ دو ورنہ اللہ تعالیٰ ناراض ہوجائے گا۔ یہ ترقی تو جمعدار کی ترقی ہے۔ ------------------------------