تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
اور مخلوق کے جاننے سے پریشانی رہے اختر عرض کرتا ہے جب نفس کوئی کام کا تقاضا کرے تو کہو کہ میں دوستوں سے مشورہ کرلوں اور دعا کروالوں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے نفس اپنا تقاضا بھول جائے گا ۔نظر کی حفاظت پر ایمانی حلاوت کا وعدہ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے نظر کی حفاظت پر حلاوتِ ایمانی کا نقد وعدہ کیوں فرمایا ہے ؟ وجہ اس کی یہ ہے کہ دل جسم کا بادشاہ ہے اگر بادشاہ مزدوری کرے تو اس کی اجرت زیادہ ہوگی تو نظر کی حفاظت پر دل دکھ اٹھاتا ہے ٹوٹتا ہے اور حدیث شریف میں ہے: اَنَاعِنْدَ الْمُنْکَسِرَۃِ قُلُوْبُھُمْ ؎ میں ٹوٹے ہوئے دلوں کے پاس رہتا ہوں اس لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے پانے والے وہ لوگ ہیں جواوامر کا امتثال اور مناہی سے اجتناب کرنےوالے ہوں۔ وَلَایَرُوْغُ رَوْغَانَ الثَّعَالِبِ یعنی اللہ تعالیٰ کے راستے میں لومڑیانہ چال چلنے والے نہ ہوں ؎ تیرے حکم کی تیغ سے ہوں میں بسمل شہادت نہیں میری محتاج ِ خنجر شہید کافر کی تلوار سے خون آلود ہے اور عاشق اللہ تعالیٰ کے حکم کی تلوار سے خون آلود ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت کی شراب ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کی شراب ازلی وابدی ہے اور جنت کی نعمتیں ابدی تو ہیں ازلی نہیں ہیں ازل کی تجلیات سے جنت بھی محروم ہے تاکہ کوئی اس کا ہمسر نہ ہوجائے، ------------------------------