تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
گناہ گار کے آنسو کی قیمت ارشاد فرمایا کہ حضر ت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ گناہ گار کے آنسوؤں کی اللہ تعالیٰ کے ہاں اس لیے عظمت ہے کہ جب بادشاہ کسی دوسرے ملک سے کوئی موتی منگواتا ہے تو اس کی قدرو قیمت زیادہ ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ کے ہاں عالمِ جبروت میں آنسو نہیں ہیں اس لیے دنیا سے منگوائے جاتے ہیں۔یہ بات مجھ سے میرے شیخ حضرت مولانا پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمائی۔ اور بزرگوں سے سنی ہوئی بات کتابوں سے افضل ہے کہ جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتے ہیںقَالَ خَلِیْلِیْ وَ صَفِیِّیْ صَاحِبُ ھٰذِہِ الْحُجْرَۃِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؎ صرف کتب کا حوالہ دینا کافی نہیں ہے بلکہ قطب کا حوالہ بھی دیا کرو۔حضرت شیخ کی وجدانی کیفیت ارشاد فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ مجھے اپنی محبت کی کیفیت دیتا ہے توبادشاہوں کے تخت و تاج بکتے ہوئے، چاند و سورج مانندہوتے ہوئے، حسینوں کا نمک جھڑتا ہو ا نظر آتاہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ اختر پہ زمین و آسمان کے خزانے برسادے توپورے عالم میں خانقاہیں،مساجد ومدارس بنوادے،علماء کے قرضےاداکردےان کےمکانات بنوادے،فیکٹریوں میں ان کے شیئرز رکھوادے تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔دوزخ اور اعمالِ دوزخ سے پناہ مانگنا ارشاد فرمایا کہ ایک شخص دوزخ سے تو پناہ مانگتا ہے لیکن اعمالِ دوزخ سے پناہ نہیں مانگتا تو عبث ہے اسی لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی دعا اُمّت کو تلقین فرمائی جس میں جنت اور اعمالِ جنت دونوں کو مانگا گیا ہے اور دوزخ اور اعمالِ دوزخ دونوں سے پناہ مانگی گئی ہے،وہ دعایہ ہے: ------------------------------