تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
ذکر سے جب ملا نور جاں میں سینکڑوں جاں ملی میری جاں میں چشم غماز ہے دردِ نسبت عشق مجبور ہے گو بیاں میں حضرت کایہ شعر آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے ؎ نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے اورفرماتے ہیں ؎ آپﷺ کا مرتبہ اس جہاں میں جیسے خورشید ہو آسماں میں شرط توحیدِ کامل یہی ہے عشق ہو آپ کا قلب و جاں میں ایک جگہ فرماتے ہیں ؎ داغِ حسرت سے دل سجائے ہیں تب کہیں جا کے ان کو پائے ہیں ان حسینوں سے دل بچانے میں ہم نے غم بھی بہت اٹھائے ہیں حسنِ فانی کے چکروں میں میر کتنے لوگوں نے دن گنوائے ہیں