تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
بھی محی السنہ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ ہیں اور شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردِ خاص ہیں اور اشرف المدارس کا تعلیمی انتظام وانصرام بڑی خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی دردِ عشق اور سوز وغم کے وافر حصہ سے نوازا ہے اور حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے بعد خانقاہ کاانتظام وانصرام خوش اسلوبی سے چلارہے ہیں اورخلق کاان کی طرف خوب رجوع ہے، خاص طورپراہلِ علم خوب متوجہ ہورہے ہیں۔خدمتِ خلق اللہ والوں کا ہمیشہ سے مخلوق کا ناطہ خالق سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق بھی ان کا خاصہ رہا ہے۔ حضرت مولانا محمد مظہر میاں صاحب نے حضرتِ والا کی سرپرستی میں خدمت خلق کے کام کو منظم کرکے ایک ٹرسٹ بنایا جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں عظیم الشان خدمات کی سنہری تاریخ رقم کر دی،اس کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہے۔ اور حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے مولانامحمدابراہیم صاحب،مولانا محمداسماعیل میاں صاحب، مولانا محمد اسحاق میاں صاحب اور مولوی عبداللہ میاں بھی اہلِ علم میں سے ہیں اوراصحابِ نسبت ہیں اور حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کے نواسے بھی اصحابِ فضل وکمال ہیں۔الحمد للہ!ایں خانہ ہمہ آفتاب است۔اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم اور ان کی اولاد کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائیں اور طویل عرصہ تک صحت و عا فیت کے ساتھ ان کو سلامت رکھیں اور ان کے فیوض وبرکات کو قیامت تک جاری رکھیں ، آمین۔ حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے چھ سو کے لگ بھگ خلفاء، حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے اپنے اپنے ملکوں اور علاقوں میں بغرضِ اصلاح و تزکیہ خانقاہیں قائم کر رہے ہیں جن سے خلقِ خدا فائدہ اٹھا رہی ہے۔