تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
چوتھے حضرت مولانافقیر محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ پشاورمیں، پانچویں حضرت حافظ جی حضور رحمۃ اللہ علیہ ڈھاکہ بنگلہ یش میں حضرتِ والا کے تعارف کروانے اور توجہ دلانے کی برکت سے پہلے چار مشایخ کی زیارت اوربرکت حاصل کرنے کاموقع ملا۔ اسی طرح مفتی رشید احمدلدھیانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کانام گرامی بھی آپ ہی سے سنا اورپھر ان کی زیارت وملاقات کاشرف حاصل ہوا۔بیعت اورخلافت اگرچہ حضرتِ والادامت برکاتہم سے 1980ء سے وابستہ ہوگیاتھا لیکن مدرسہ میں ابتدائی درجہ کے طالب علم ہونے کی وجہ سے اورپھرامرد ہونے کی وجہ سے بیعت کاصحیح مفہوم اورتقاضے پورے کرنے سے قاصر رہا۔چناں چہ پھراس کے ازالے کے لیے’’مشکوٰۃ شریف‘‘ کے سال 1985ء میں تجدیدِ بیعت کی اور اس کے بعد 1992ء میں دارالعلوم اسلامیہ کامران بلاک لاہور میں خلیفہ مجاز صحبت مقرر فرمایا اورپھر ۱9رمضان المبارک 1416ھ بمطابق 1996ء مکۃ المکرمہ سے حضرتِ والانے خلافت مجازِ بیعت مقرر فرمایا ۔ اور اسی رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع سے دوساتھیوں کی بیعت کرکے اس عظیم الشان کام کاآغاز کیا۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُوَالشُّکْرْحضرتِ والا کافیض بہاول نگر میں الحمدللہ! جامع العلوم عید گاہ بہاولنگر پنجاب پاکستان میں بھی حضرت نے ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۹۷ء بروز جمعۃ المبارک خا نقاہ اشرفیہ اختریہ کا افتتاح فرمایا،جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت شیخ کے زیر سایہ اصلاح وتزکیہ کا کام ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ کو صحت و عافیت اور خدماتِ دینیہ اور شرفِ قبولیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور پوری امت کو حضرت اقدس کے وجود مسعود سے مستفید فرمائے اور خصوصا متوسلین کو پوری فکر و طلب کے ساتھ فیض اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین )