تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
تقویٰ کے دو فائدے ارشاد فرمایا کہ تقویٰ کے دو فائدے ہیں: ۱۔ تقویٰ ہی سے ولایت ملتی ہے جس کا طریقہ وَکُوْنُوا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ ؎ یعنی اہلِ تقویٰ کی صحبت ہے ۔ ۲۔ تقویٰ کی برکت سے پورے عالم میں چین سے رہے گا۔ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے حضرت شیخ نے علماء کو خطاب کرتے ہوئے آخر میں فرمایا کہ میری پوری زندگی کا نچوڑ ہے کہ پانچ کام کرلو ولی اللہ بن جاؤ گے اور فرمایا کہ میں نے علماء کے لیے ان پانچ کاموں کا وزن بھی باب مفاعلہ پر رکھا ہے: ۱) اہل اللہ کی مصاحبت۲) ذکر اللہ پر مداومت ۳) گناہوں سے محافظت ۴) اسبابِ گناہ سے مباعدت ۵) سنتوں پر مواظبتنفس کا تیل ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک شخص سے پوچھا کیا کام کرتے ہو؟ اس نے کہا میں تیل نکالتا ہوں سرسوں کا تیل ، بادام کا تیل ، تلی کا تیل ، چنبیلی کا تیل وغیرہ نکالتا ہوں ۔ میں نے کہا کبھی نفس کا تیل بھی نکالا ہے ؟ کہنے لگے یہ تیل کیسے نکلے گا ؟ میں نے کہا کہ یہ پیر و مرشد نکالے گا۔اور جب نفس کا تیل کوئی نکال دیتا ہے اور نفس مٹ جاتا ہے اور گناہوں کی عادت سے توبہ کرلیتا ہے تو اس روغن سے اولیائے اللہ پیدا ہوتے ہیں مگر یہ تیل نکالنے کے لیے اولیاء اللہ کی صحبت کی ضرورت ہوتی ہے یہ کولہومیں نہیں نکلتا ۔ ------------------------------