تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال کراچی کی بنیاد حضرت شیخرحمۃ اللہ علیہ کا کراچی میں قیام پہلے ناظم آباد میں تھا پھر حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے گلشن اقبال کراچی میں خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کی بنیاد رکھی اور ناظم آباد سے گلشن اقبال منتقل ہو گئے۔یہ غالباً ۱۹۷۹ء کا سال تھا۔ بعد میں اسی خانقاہ میں مدرسہ اشرف المدارس اور مسجد اشرف تعمیر کی گئی۔ الحمدللہ آج یہ خانقاہ پورے عالم کا مرکز ہے اور متوسلین اورطالبین افریقہ ، امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی، برما ، بنگلہ دیش، انڈیا، افغانستان، ایران،کینیڈا،سعودی عرب،عرب امارات وغیرہ سے اور پاکستان کےمختلف علاقوں سے اصلاح و تزکیہ کے لیے حاضر ہوتے تھے اور حضرت کی صحبت وارشاداتِ عالیہ سے مستفید ہوکر فائز المرام واپس ہوتے تھے خصوصاً بڑے بڑے اہلِ علم پورے عالم سے حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ سے منسلک ہو کر علمِ حقیقی اور کیفیاتِ احسانیہ کے ساتھ اپنے قلوب کو منور کرتے ہیں ۔ اس خانقاہ کی ایک شاخ سندھ بلوچ سوسائٹی کراچی میں قائم کی گئی جہاں ہر اتوار کو فجر کے بعد حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کا بیان ہوتا تھا اور گاہے گاہے حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ وہاں چند روز کے لیے سالکین کے ہمراہ قیام بھی فرماتے تھے۔ وہیں ایک نہایت وسیع اور خوبصورت مسجد کچھ سال پہلے تعمیر ہو چکی تھی اور اب ایک جامعہ اشرف المدارس کے نام سے اور ایک مدرسۃالبنات کی تعمیر بھی مکمل ہے، اللہ تعالیٰ اس کار خیر کو قبول فرما کرحضرتِ والا کو مسرور فرمادےاور قیامت تک حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے(آمین)۔الحمدللہ! اب دونوں ادارے تعمیر شدہ ہیں بلکہ کثرتِ شائقینِ علم کی وجہ سے ان کی توسیع کی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کو اولاد کی طرف سے بھی خوش بختی سے نوازا ہے۔حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے پسماندگان میں ایک بیٹا اورایک بیٹی چھوڑی ہے۔حضرت کے اکلوتے صاحبزادے حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت فیوضہم