تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
تقاضائے شدید پر صبر کا انعام ارشاد فرمایا کہ تقاضا شدید ہوگا تو صبر بھی شدید ہوگا جب صبر شدید ہوگا تو اللہ تعالیٰ کی معیتِ خاصہ بھی شدید نصیب ہوگی۔ اور معیت کلی مشکک ہے ہر ایک کے ساتھ الگ ہوتی ہے۔جومعیت پیغمبروں کے ساتھ ہوتی ہے وہ صدیقین کے ساتھ نہیں ہوتی۔ میرے شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تعلق مع اللہ کلی مشکک ہے، سجدہ میں اور رکوع میں اور نماز میں اور حج میں اور ہر عبادت میں الگ ہے اور نظر بچانے پر الگ ہے، اور نظر بچانے پر ایسی تجلیات اترتی ہیں کہ انسان خود محسوس کرتا ہے۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نفس کو جس قدر تقویٰ میں غم پہنچتا ہے اسی قدر اس کی روح میں نور آتا ہے ۔عارف کی عبادت حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اللہ والوں کے پاس جانے سے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوگی پھر تمہاری دو رکعت بطور عارف کے غیر عارف کی لاکھ رکعت سے افضل ہوگی جس مقام سے عار ف اللہ کہتا ہے اس مقام سے غیر عارف نہیں کہہ سکتا۔جس طرح تمام انبیائے کرام علیہم السلام اللہ کہیں اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہکہیں وہ دوسروں سے بڑھ جائے گا کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات اللہ تعالیٰ کہ زیارت کی ہے۔معراج جسمانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج جسمانی عطا ہوئی تھی اور دلیل قرآن مجید کی آیت ہے: سُبْحَانَ الَّذِیْۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ؎ اور عبد اس وقت بنتا ہے جب جسم ہو کیوں کہ خالی روح تو عبدیت نہیں کرسکتی عبدیت کے لیے جسم ضروری ہے ۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ کہاں سے گئے تھے جبکہ آسمان میں سوراخ ------------------------------