تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
تذکرہ مجمع البحار مختصر سوانحی خاکہ عارف باﷲحضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمداخترصاحب حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح حیات نہایت اختصار کے ساتھ پیش کرنے کی جرأت کر رہا ہوں ، تا کہ طالبینِ حق کے لیے قدردانی و فیض رسانی کا باعث اور طریقِ سلوک میں مشعلِ راہ ثابت ہو۔ ورنہ یہ اہلِ دل نہ اس کے خواہش مند اور نہ ہی اس کے محتاج ہوتے ہیں۔ بقول تائب صاحب ؎ رشک شمس و قمر کو غم کیا ہے کوئی روشن کرے ہزار دیاولادت باسعادت ہندوستان کے صوبہ یو۔پی کے ضلع پرتاب گڑھ کی ایک چھوٹی سی بستی اٹھیہہ کے ایک معزز گھرانے میں مرشدنا و مولانا حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت ہوئی ، سنِ ولادت ۱۹۲۴ء ہے۔ آپ کے والد ماجد کا نام محمدحسین تھا جو ایک سرکاری ملازم تھے۔حضرتِ والا اپنے والد صاحب کے اکلوتے فرزند تھے، آپ کی دو ہمشیرگان تھیں، اس لیے والد صاحب آپ سے بے انتہا محبت فرماتے تھے، حضرتِ والا جب اپنے والد صاحب کی محبت و شفقت کے واقعات کا تذکرہ فرماتے تھے تو اشکبار ہو جاتے تھے۔