تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
گناہ اور نیکی کا ثمرہ ارشاد فرمایا کہ ہر گناہ دوسرے گناہ کو پیدا کرتا ہے اور ایک نیکی دوسری نیکی کا سبب بنتی ہے۔پھر فرمایا کہ شیطان تاخیرِ توبہ کا وسوسہ ڈالتا ہے یہ بے غیرتی ہے۔ اور فرمایا کہ گنا ہ کے ساتھ ذکر اللہ کا نفع تو ہوگا لیکن کافی نہیں ہو گا ۔زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا کی حدیث کا محمل ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس حدیثِ مبارکہ پراشکال ہوا زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا؎ کہ کبھی کبھی ملاقات کر و محبت بڑھے گی۔یہ اشکال ہو اکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تو ہر وقت ساتھ رہتے تھے تو اس کا جواب علامہ جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے دیا کہ ؎ نیست زرغبًّا وظیفہ عاشقاں سخت مستسقی است جانِ صادقاں نیست زرغبًّا وظیفہ ماہیاں ز آنکہ بے دریا ندارند انس جاں زُرْ غِبًّا جو ہے یہ عاشقوں کا طور طریقہ نہیں، وہ تو بمنزلہ مچھلی کے ہوتے ہیں جو بغیر دریا کے نہیں رہ سکتی ۔نسبت مع اللہ اور تکبّر حضرت حکیم الامت تھانویرحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہحضرت مولانامسیح اللہ خاں صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ نسبت مع اللہ اور کبر کبھی جمع نہیں ہو سکتے اور وجہ یہ بیان فرمائی کہ قرآنِ مجید میں اِنَّ الۡمُلُوۡکَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡیَۃً کہ جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوجاتے ہیں تو اَفۡسَدُوۡہَا اس کو برباد کردیتے ہیں ------------------------------