تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
فَاِنَّ صَلٰوۃَ النَّبِیِّ مُجَابٌ قَطْعًا؎ درود شریف یقینی مقبول ہے، لہٰذا دعاکے آگے اور پیچھے لگا لو، وہ مالک کریم ہے جو درود شریف قبول کرلے گا تو دعا بھی قبول کرے گا ۔صلی اللہ علیہ وسلمعلماء کی فضیلت ارشاد فرمایا کہ تفیسر کبیر میں امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی سند سے ایک حدیث ذکر فرمائی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ علما کی جماعت کو جنت میں جانے سے روک دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ میدانِ محشر میں اپنے دوستوں کو بھی لے کر آؤ کیوں کہ جنت میں داخلے کے بعد کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ ایک عالم کتنے لوگوں کو جنت میں لے جاسکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جتنے آسمان کے ستارے۔اہل اللہ کی قیمت ارشاد فرمایا کہ بخاری شریف میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والوں کے بارے میں حدیث ہے جس کے آخر میں یہ جملہ ہے: لَایَشْقٰی بِہِمْ جَلِیْسُہُمْ ؎ ان کے پاس بیٹھنے والا شقی اور بد بخت نہیں ہوسکتا . علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ اس کی شرح میں فرماتے ہیں: اِنَّ جَلِیْسَہُمْ یَنْدَرِجُ مَعَہُمْ فِیْ جَمِیْعِ مَایَتَفَضَّلُ اللہُ بِہٖ عَلَیْہِمْ؎ ان کے پاس بیٹھنے والے اللہ تعالیٰ کی نظر میں ان ہی میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ------------------------------