تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
سورۃالناس تین مرتبہ بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾ اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾ مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾ ۲۔ ترجمہ حدیث: حضرت ابو دردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا جناب رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو شخص صبح وشام سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے تو اﷲتعالیٰ اس کے دنیا اور آخرت کے ہر غم کے لیے کافی ہو جائیں گے ۔ حَسۡبِیَ اللہُ ۫٭ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ ؎ (سات مرتبہ ) ترجمہ: میرے لیے اﷲتعالیٰ کافی ہے جس کے سوا کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں، اس پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے ۔ ۳۔ ترجمہ حدیث: حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جو شخص صبح کو تین مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِپھر سورۂ حشر کی آخری تین آیات ایک بار پڑھے تو اﷲتعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتے مقرر کر دیتے ہیں جو شام تک اس کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں اور اگر اس دن اسے موت آگئی تو وہ شہید مرے گا اور شام کو پڑھے تو اس کو بھی یہی درجہ حاصل ہو گا یعنی ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے اوراس رات میں مر گیا تو شہید مرے گا۔ ؎ پہلےاَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ تین مرتبہ پڑھے پھر سورۂ حشر کی آخری تین آیات ایک بار پڑھے۔ ------------------------------