تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
گردن جھکائے ہوئے بیٹھے ہیں، اور پھر فرمایا کہ جو میرے اختر سے محبت کرے گا میں اس سے محبت کروں گا۔چوتھی بشارت اور لیسٹر (انگلینڈ ) کے مولانا سلیمان نانا صاحب ۱۴۲۰ھ کو خاص عید الفطر کے دن مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور مواجہہ شریف میں صلوٰۃ و سلام پڑھتے وقت بیداری میں سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی کہ مولانا اختر سے ہمارا سلام کہہ دینا۔ اور صلوٰۃ و سلام پڑھ کر جب واپس ہونے لگے تو مواجہہ شریف سے پھر آواز آئی کہ دیکھو مولانا اختر کو ہمارا سلام ضرور پہنچا دینا۔ سبحان اللہ ؎ بریں مژدہ گر جاں فشانم رواست ترجمہ: اس بشارت پر اگر جان فدا کردوں تو بجاہے اور پھر بھی حق تعالیٰ کا شکر ادا نہیں ہو سکتا ۔پانچویں بشارت اور حال ہی میں پشاور کے ایک صالح جوان جن کا تبلیغی جماعت سے تعلق ہے، کراچی حضرتِ والا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ روضہ مبارک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دست مبارک سے حضرتِ والا کے سر پر عمامہ باندھ رہے ہیں ؎ یہ نصیب اللہ اکبر! لوٹنے کی جائے ہے یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدً ا عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِالْخَلْقِ کُلِّھِمٖ ٭٭٭٭