تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
معمولات برائے سالکین ۱۔ لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ ایک سو باریاتین سو باریاپانچ سو بار۔طریقۂ ذکر لَااِلٰہَ پر ہلکا دھیان کریں کہ میری لَااِلٰہَعرش اعظم تک پہنچ گئی ہے او ر اِلَّااللہُ پرسوچیں کہ اﷲتعالیٰ کانور میرے دل میں داخل ہورہا ہے، نور کا ایک ستون عرش سے میرے دل تک لگاہوا ہے جس سے نور آرہا ہے (ہلکا سا دھیان کافی ہے) ’’مشکوٰۃشریف‘‘ کی حدیث ہے: لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ؎ ترجمہ :لاالٰہ الا اﷲ اور اﷲتعالیٰ میں کوئی حجاب اور پردہ نہیں ہے ۔ ۲۔اللہ اللہایک سو بار یاتین سو باریاپانچ سو بار، پہلے اللہ پرجَلَّ جَلَا لُہ کہنا واجب ہے ۔ یہ سوچیں کہ ایک زبا ن منہ میں ہے اور ایک زبان دل میں ہے، زبان اوردل دونوں سے بیک وقت لفظ اﷲنکل رہا ہے (ہلکا سا دھیان کافی ہے )دماغ پر زور نہ ڈالیں۔ ۳۔ استغفار ایک سو باریاتین سو باریاپانچ سو بار۔ ۴۔ درود شریف ایک سو باریاتین سو باریاپانچ سو بار۔طریقہ درود شریف درودشریف پڑھتے ہوئے یہ سوچیں کہ میں روضۂ مبارک صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہوں اور روضۂ مبارک صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت کی بارش ہورہی ہے جس کے چھینٹے مجھ پر بھی پڑ رہے ہیں ۔یہ مختصر درود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ ------------------------------