تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
میں ہوں اور حشر تک اس در کی جبیں سائی ہے سر زاہد نہیں یہ سر سرِ سودائی ہےعشقِ شیخ اور خدمت و مجاہدات آپ اپنے شیخ کے ساتھ تہجد کے وقت اٹھتے، وضو کراتے اور جب شیخ عبادت میں مشغول ہو جاتے تو آپ ذرا پیچھے ہٹ کر آڑ میں بیٹھے رہتے تا کہ شیخ کی عبادت میں خلل نہ پڑے۔جب تک شیخ مشغول رہتے آپ بھی بیٹھے رہتے، تہجد سے دوپہر تک تقریباً سات گھنٹہ روزانہ شیخ عبادت فرماتے۔ دوپہر کا کھانا شیخ اور مرید مل کر تناول فرماتے۔ ان دس برسوں میں کبھی ناشتہ نہیں کیا کیوں کہ حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ بوجہ پیرانہ سالی ناشتہ نہیں کرتے تھے اس لیے حضرت نے بھی ناشتہ کو منع کر دیا کیوں کہ روزانہ ناشتہ بھجوانے میں شیخ کے اہل خانہ کو تکلیف ہوتی۔ جوانی کے وقت میں صبح سے لے کر ایک بجے تک ایک دانہ منہ میں نہیں جاتا تھا۔حضرت فرماتے ہیں کہ میرا ناشتہ شیخ کے دیدار ، ذکر و تلا وت و اشراق سے ہوتا تھا، اوراتنا نور محسوس ہوتا تھا کہ آج تک اس کے انوار قلب و روح محسوس کرتے ہیں، چاندنی راتوں میں اپنے شیخ کے ساتھ جنگل میں درختوں کے نیچے بیٹھ کر ذکر کرتے ہوئے عجیب کیف ومستی کا عالم ہوتا ؎ گزرتا ہے کبھی دل پر وہ غم جس کی کرامت سے مجھے تو یہ جہاں بے آسماں معلوم ہوتا ہے حضرت شیخ پھولپوری رحمۃاللہ علیہ کے جذبِ عشق و مستی کا عجب عالم تھا، گھر میں نہ بیت الخلاء تھانہ غسل خانہ، قضاء حاجت کے لیے جنگل میں جانا ہو تا ۔ وضو اور غسل کے لیے قریب میں پانی کا ایک تالاب تھا جس میں بہت جونکیں تھیں اور سردیوں میں پانی برف کے مانند ٹھنڈا ہو جاتا تھاجب نہاتے تو ایک منٹ کے لیے ایسا لگتا کہ بچھوؤ ں نے ڈنگ مار دیا ہو،اسی میں نہاتے تھے اور جونکوں کو بھی ہٹاتے جاتے کہ کہیں چپک نہ جائیں، مسجد کے قریب ایک کنواں بھی تھا لیکن حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ اس کا پانی استعمال نہ کرتے تھے اس لیے حضرت اپنے