تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
شیخ العرب والعجم حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کواگرچہ بہت پہلے ان کے مشایخ نے شیخ العرب والعجم کاخطاب دیاتھا لیکن اب اس کاظہور تمام ہورہاہے اور سعودی عرب میں خاص طور پر حرمین شریفین میں آپ کا فیض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے۔ آپ کی جب حرمین شریفین حاضری ہوتی تھی توصبح وشام کی مجلس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین حاضر ہوتے تھے اور حضرت کے بیسیوں خلفاء جدہ ،مکہ ،مدینہ اور دیگر شہروں میں ہفتہ واری مجالس کاانعقاد کرتے ہیں ۔ اور ان سب سے بڑھ کر آپ کے مواعظ عربی زبان میں ترجمہ ہوکر حکومتِ سعودیہ کی اجازت سے طبع ہوکر تقسیم ہورہے ہیں۔ حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اور حضرتِ والا کے خلیفہ مولانا عبداﷲ مدنی زیدمجدہ ٗ اور مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور حضر ت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ ڈاکٹر مولانا خالد مرغوب صاحب زید مجدہٗ مواعظ کا عربی ترجمہ کرکے حکومتِ سعودیہ سے منظور کراکر ہزاروں کی تعداد میں چھاپ کر تقسیم کررہے ہیں اور 2009 ء کے ابتدائی مہینوں میں ایک ایک دن میں حرمِ مکہ اور حرمِ مدینہ میں ہزاروں مواعظ تقسیم ہوئے،یہاں تک کہ ائمہ حرمین نے بھی ان مواعظ کو بہت پسند کیا ہے اور اہلِ عرب میں ان کی طلب بہت بڑھ گئی ہے اور لوگ فون کرکرکے حضرت کے خلفاء سے مواعظ طلب کرتے ہیں۔ حضرتِ والا نے حکم فرمایا کہ طباعت اور تقسیم بالکل ہی نہ روکی جائے خواہ کتنا ہی مصرف آئے۔ حضرت شیخرحمۃ اللہ علیہ اور ان کی اولادنے اپنی گرہ سے اس مد میں بہت بڑا عطیہ دیا۔حضر ت شیخرحمۃ اللہ علیہ کے یہ تین مواعظ اہلِ عرب میں قبولیتِ عامہ حاصل کرچکے ہیں: ۱) مفاسد عدم حفظ البصر ۲) کنوزمن القرآن الکریم والحدیث الشریف واسباب حسن خاتمہ ۳) البَلْسمُ الشَّافِیْ لِمَنِ ابْتُلِیَ بِالْمَعَاصِیْ۔