تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
بدنظری کی سزا ارشادفرمایا کہ ہر گناہ سے دل اللہ تعالیٰ سے تھوڑا سا ہٹتا ہے مثلاً 45ڈگری ہٹ گیا اور پھر توبہ کرکے رخ اللہ تعالیٰ کی طرف درست کرلیا لیکن بدنظری کرنے سے دل کا پورا قبلہ بدل جاتا ہے ۔ 180ڈگری کا انحراف ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف پشت اور قلب کا رخ مکمل اس حسین کی طرف ہوجاتا ہے۔ اگر نماز میں ہاتھ باندھے کھڑا ہے اس وقت بھی دل کے سامنے وہ حسین شکل ہی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے ۔اللہ تعالیٰ سے اتنی دوری کسی گناہ سے نہیں ہوتی جتنی بدنظری سے ہوتی ہے۔اللہ والوں کی صحبت کا اثر ارشاد فرمایا کہ ہر زمانے میں شمس تبریز اور رومی ہوتے ہیں اور ہر زمانے کا شمس تبریز الگ ہوتا ہے، اگر مجنوں کو اس زمانے کا کوئی کامل مل جاتا تو اس کے عشقِ لیلیٰ کوعشقِ مولیٰ سے تبدیل کردیتا۔میراث میں لڑکے کے ڈبل حصہ کی حکمت ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میراث میں لڑکے کا حصہ لڑکی کی نسبت ڈبل رکھا اور وہ اس لیے کہ لڑکے پر ڈبل ذمہ داری ہوتی ہے ایک اپنی ذات کی اور دوسرے اپنی بیوی بچوں کی ذمہ داری ۔ جبکہ لڑکی پر اپنی ذات کی ایک ذمہ داری ہوتی ہے اس کے روٹی کپڑے اور مکان کی ذمہ داری بذمہ شوہر ہے اس لیے اس کا حصہ ایک رکھا گیا۔ بعض علماء نے کہا کہ عمر بھر میراث پڑھائی لیکن یہ نکتہ آج سمجھ میں آیا۔شیطان کا دھوکا ارشاد فرمایا کہ شیطان انسان کو یہ دھوکا دیتا ہے کہ تمہارا ولی اللہ بننا مشکل ہے لہٰذا توبہ نہ کرو کیوں کہ تمہاری توبہ پھر ٹوٹ جائے گی لہٰذا ایسی توبہ اور بیعت سے کیا فائدہ؟ تو یاد رکھو کہ توبہ ٹوٹ جانے کے خوف سے توبہ نہ کرنا نادانی ہے کیوں کہ اگر ایک لاکھ بار توبہ ٹوٹ