تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
نہیں تواس بات پر اتفاق ہے کہ آد م علیہ السلام جنت سے آئے تھے جس راستے سے آدم علیہ السلام آئے تھے اس راستے آپ صلی اللہ علیہ وسلم گئے تھے ۔ڈاکٹر ڈارون کا نظریہ ارشاد فرمایاکہ ڈاکٹر ڈارون نے نظریہ پیش کیا کہ انسان بندر کی اولاد ہیں۔ کسی نے حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ آپ اس نظریے کی ردلکھیں تو آپ نے فرمایا کہ ہر شخص کواپنا خاندان پیش کرنے کا اختیار ہے، ہم نبی زادے ہیں، وہ اپنے کو بندر زادے کہتے ہوں تو ضرور کہیں ہمیں کیا اعتراض ہے۔شیخ کے ساتھ سفر اگر کوئی محبت کے ساتھ شیخ کے ساتھ سفر کررہا ہو تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت والے دن بھی ساتھ ہوگا اور شیخ کے دین میں حصہ دار بھی ہوگا۔عاشقِ مولیٰ اور دریا کا کنارہ اسی دوران ارشاد فرمایا: اکثر اولیاء اللہ نے دریاؤں کے کناروں پر خانقاہیں بنائی ہیں کیوں کہ اس کی لہر سے دل میں لہر اٹھتی ہے۔ اور خواب میں پانی دیکھنا معرفت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ جنت میں سب سے پہلے جنتیوں کو مچھلی کا جگر کھلایا جائے گا کیوں کہ مچھلیاں بہت معرفت رکھتی ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا عرش پہلے پانی پر تھا تو اللہ تعالیٰ مقرب مخلوق کو مقربین کی پہلی غذا بنائیں گے۔سورج کا قرب ا ورچاند ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سیارہ عطارد کو چاند نہیں دیا کیوں کہ وہ سورج کے قریب ہے اور وہ ہر وقت روشن رہتا ہے،معلوم ہوا کہ جو سورج کے قریب ہوں گے ان کو چاند کی ضرورت نہیں تو جو اللہ والے قرب کا سورج لیے ہوئے ہیں انہیں چاندوں کی ضرورت نہیں۔