تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
ہے تو کیا دونوں بکسوں کی قیمت ایک جیسی ہو گی؟اہل اللہ کے جسم میں ایک دل ہے جس میں تعلق مع اللہ کا قیمتی موتی ہوتا ہے اس کی وجہ سے ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے پیارے ہو جاتے ہیں۔کام نہ کرنے پر اُجرت ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ کوئی فیکٹری والا بغیر کام کے اجرت نہیں دیتا لیکن اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ کام نہ کرو اور ولی اللہ بن جاؤ یعنی ایسے کام نہ کرو جن سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہوں ۔غلط راستے سے معرفتِ الٰہی حکیم الامت حضرت مولانا شاہ اشر ف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک شخص نے لکھا کہ میں صورتیں (غیر محرم عورتیں اور خوبصورت اَمرد) دیکھ کر معرفت حاصل کرتا ہوں۔ تو حضرت نے فرمایا وہ معرفت مردود ہے جو نافرمانی کے راستے سے آئے۔ پھر حضرت شیخ نے ارشاد فرمایا کہ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے روح المعانی میں لِیَعۡبُدُوۡن کی تفسیر لِیَعْرِفُوْن فرمائی؎ یعنی عبادت کی تفسیر معرفت سے کی ہے لیکن معرفت کو اللہ تعالیٰ نے عبادت سے کیوں تعبیر کیا ؟ اس لیے کہ وہ معرفت معتبر ہے جو عبادت کے ذریعے سے آئے ۔مجلس میں بیٹھنے کے آداب ارشاد فرمایا کہ مجلس میں جب جگہ ہو تو قریب بیٹھے۔حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آگ دور سے نظر آتی ہے لیکن گرمی اسے محسوس ہو گی جو قریب ہو۔ جو قریب بیٹھے گا اس کو نفع زیادہ ہو گا۔ بدون ضرورت دینی مجلس میں ٹیک لگا کر نہ بیٹھے البتہ جو بوڑھے کمزور ہیں وہ سہارا دیوار کا یا تکیہ کا لگاسکتے ہیں۔ ------------------------------