تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
اہلِ محبت کی صحبت ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت مجد د ملت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ کا عاشق بننا چاہے وہ اہلِ محبت کے پاس زیادہ رہے۔ پھر فرمایا کہ اللہ والوں کے پاس سونے والا بھی محروم نہیں ہوتا جس طرح رات کی رانی کے درخت کے پاس کوئی شخص سو جائے تو نیندمیں بھی اس کا دماغ معطر ہو جاتا ہے حالاں کہ وہ جاگا نہیں تھا تو پھر اللہ والوں کے پاس سونے والا کیسے محروم ہو سکتا ہے ۔دریائے قرب ارشاد فرمایا کہ مومن کی روح مچھلی ہے اور قربِ الٰہی کا دریا اس کا ٹھکانہ ہے، مومن کی روح کو چین دریائے قرب ہی میں آ سکتا ہے اور دریائے قرب سے دور ہو کر مومن کی روح تڑپتی رہتی ہے۔ میری زندگی کا پہلا شعر یہ ہے ؎ دردِ فرقت سے مرا دل اس قدر بے تاب ہے جیسے تپتی ریت میں اِک ماہی بے آب ہےکام چور نوالہ حاضر ارشاد فرمایا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں تو کھاتے ہیں لیکن اس کی فرماں برداری نہیں کر تے تو ان کا نام ہے ’’ کام چور نوالہ حاضر ‘‘دلِ تباہ اور دردِ دل ارشاد فرمایا کہ دل کی حسرتو ں اور آرزوؤ ں کا خون کرتے رہو تب دردِ دل پیدا ہوگا۔ جب دل کی حرام خوشیوں کو برباد کر لوگے تو اللہ تعالیٰ ایسے دل کو آباد کرتا ہے ۔ جو دل کی ناجائز بات نہ مانے اور اللہ تعالیٰ کی بات مان لے،خدا کے قانون کو نہ توڑے اپنا دل توڑ لے تو ٹوٹے ہوئے دل کو اللہ تعالیٰ اپنا گھر بنالیتے ہیں اور اس کے قلب میں قرب کی وہ تجلی عطا فرماتا ہے جو حاصلِ خانقاہ ہے ؎