تذکرہ مجمع البحار |
ہم نوٹ : |
|
ماں باپ، استاد اور شیخ کی خدمت ارشاد فرمایا کہ ماں باپ ،استاد اور شیخ کی خدمت رائیگاں نہیں جاتی دنیا میں بھی اس کا فیض ملتا ہے۔ اگرچہ طبعی محبت بھی نعمت ہے لیکن جو محبت اطاعت کے ساتھ ہوتی ہے اس کا نفع کامل ہوتا ہے ۔ پھر ہنس کر فرمایا کہ مرید کا معنیٰ ہے مفقود الارادہ، اس میں ہمزہ سلب کا ہے جس کا اپنا کوئی ارادہ نہیں ہوتا ۔بندےکے خواب کی تعبیر حضرتِ والا نے احقر کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ مولانا جلیل نے باوجود مولوی ہونے کے مجاہدہ مالی اور جانی کیا ہے،مجھے ان کی ہمت پر حیرت ہے۔ بندہ نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرتِ والا رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کی برکت سے گیارہ سال کے بعداولاد کی نعمت سے نوازا ہے اور لڑکا عطا فرمایا ہے ،بچے کی ولادت کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھے کہہ رہا ہے کہ شکرانے کے طور پر بیت اللہ کی زیارت کرو۔ بندہ اس خواب کے بعد حرمین شریفین کے سفر کے لیے کوشش کرتا رہا لیکن اسباب نہ بن پائے لیکن جب آپ کے سفر برما اوربنگلہ دیش کا سنا تو بہت زورکا داعیہ پیدا ہوا اور اسباب بھی مہیا ہوگئے ۔ حضرتِ والا نے کچھ دیر توقف کے بعد فرمایا کیا آپ فرض حج کر چکے ہیں ؟ بندے نے عرض کیا جی ہاں! تو حضرتِ والا نے فرمایا کہ نفلی حج میں بیت اللہ شریف کی برکت حاصل ہوتی ہے لیکن اہل اللہ کے پاس اللہ تعالیٰ ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ بیت اللہ سے افضل ہے۔ یہ سن کر بندے کو بہت تسلی ہوئی اور اس طرح خواب کی تعبیر پوری ہوئی۔ پھر فرمایاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرو کہ نسبت ِ اولیائے صدیقین عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کی تعریف ارشاد فرمایا کہ جب سات سمندروں کا پانی اور پورے عالم کے درختوں کے قلم اللہ تعالیٰ کی عظمتوں کو نہ لکھ سکے تو اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمتوں کی تعریف سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اور شہداء کے خون سے لکھوائی اور جو سر کٹا نہ سکے انہوں نے اپنے خونِ آرزو سے ثبوت