ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
ام ہانی بنت حضرت مولانا محمد ابراہیم فانی ؒ آہ۔۔۔میرے ابوجیؒ سمجھ میں نہیں آتا کہ ابو جی پر کیا لکھوں؟ کس طرح لکھوں؟دل مضطرب ہے سوچ اور فہم ساتھ چھوڑ گئے ہیں، دل و دماغ میں ایک ہلچل مچی ہوئی ہے اور دماغ منتشر ہے۔سوچوں پر تالے لگ گئے ہیں دل کسی ضدی بچے کی طرح مچل رہا ہے کہ میرے ابوجی مجھے لوٹا دو۔ ابھی تک یقین نہیں آتا کہ واقعی ابو جی ہم سے جدا ہوگئے ہیں جس کے بارے میں سوچا کرتی تھی اگر ایسا ہوگیا تو میں کیسے برداشت کر پاؤنگی؟کیسے زندہ رہونگی؟لیکن موت سے کس کو رستگاری ہے؟یہ دنیادارالفنا ہے اور ہمارے ابوجی بھی دارالفنا کو چھوڑ کر دارالبقا کی طرف چلے گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اتنی جلدی ابوجی ہمیں چھوڑ کر چلے جائینگے۔جانے والوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے جانے پر آسمان و زمین بھی نوحہ کرتے ہیںلیکن جو بندہ اللہ کو محبوب ہوتا ہے اللہ تعالی بھی اس کی ملاقات کا شوق رکھتے ہیں۔ ابو جان! میں آپ جیسا محسن کہاں سے لاؤں گی؟ ابو جی کیسے یقین کروں کہ اب میں قیامت آپکی حسین صورت کو ترسوں گی۔ آپ کیا گئے ہمارے خواب تعبیریں پانے سے پہلے ہی ختم ہوگئے۔ ابوجی آپ کیا گئے ہمارے ہونٹ مسکرانا ہی بھول گئے۔ابو جی آپ کیا گئے ہم خوشی کے لفظ سے بھی ناآشنا ہوگئے۔ اے دلِ بے قرار چپ ہوجا جاچکی ہے بہار چپ ہوجا اب نہ آئیں گے روٹھنے والے دیدۂ اشکبارچپ ہوجا ابو جی کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار صفات اور خصوصیات سے نوازا تھا۔ علم و عمل، زہد و تقوی، تواضع و انکساری، عقل وفہم، ایثار و قربانی، خلوص اور مہمان نوازی یہ سب ان کی گھٹی میں شامل تھے۔ابو جی سراپا محبت تھے۔ وہ ایک آئیڈیل باپ، بیٹے اور شوہر تھے۔ ان کی گھریلو زندگی بھی بہت پیاری تھی ۔ہمیں دوستانہ ماحول دیاتھا۔ابو جی عجز و انکساری اور صبر وتحمل کے پیکر تھے۔انتہائی بیماری کی حالت میںبھی فرماتے کہ الحمد للہ میں بالکل ٹھیک ہوں یہ بیماری بھی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ابو جی اعلیٰ درجے کے اخلاق کے مالک تھے جو بھی آپ کو تکلیفیں پہنچاتاآپ اس کے ساتھ بھی احسان کا معاملہ فرماتے اور ہمیں بھی اس بات کا درس دیتے۔ابو جی کو ہم سب بہن بھائیوںسے بہت محبت تھی۔میں ان کی بہت لاڈلی تھی۔جیسے ہی ابوجی گھر میں تشریف لاتے آکے سب سے پہلے میرا نام لیتے تھے۔ ابو جی کیلئے چائے بنانا، کتابوں کو ترتیب سے رکھنا،شوگر چیک کرنا یہ سب میری ذمہ داریاں تھی۔شوگر کی وجہ سے