ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
جناب سلطان فریدی * نعت حافظ محمد ابراہیم فانی مرحوم کی ایک پشتونعت کا اردو منظوم ترجمہ ہے ہدایت آپؐ کی گویا عطا کی روشنی بے شبہ شمس وقمر کی سی صفا کی روشنی دی صدا فاران کی چوٹی سے جس دم آپؐ نے ہر طرف چھانے لگی غارِ حرا کی روشنی تھی جہالت شرک اور کفران کی چاروں طرف آپؐ آئے‘ آگئی گویا ھدیٰ کی روشنی جنت الفردوس کو پانا کبھی ممکن نہیں ساتھ ہو جب تک نہ اس خیرالوریٰ کی روشنی کتنی مشکل ہو زیارت آپؐ کی ‘پہنچوں گا میں دل میں پلتی ہے تمنائے رَسا کی روشنی آپؐ کی اُلفت سے قائم ہے مرا ایمان جب ساتھ لے جائوں گا فانی میں عطا کی روشنی ____________________________ * شاعر و ادیب ‘ زروبی صوابی