ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
مولانامفتی محمد اسعد ثانی* حضرت فانی ؒ کاحدیث نبویؐ سے عاشقانہ اور والہانہ تعلق حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم فانی ؒ ایک لائق مدرس‘ شفیق اتالیق‘ مصنف وادیب‘ شاعر ونقاد اور ایک اعلیٰ انشا پرداز ہونے کے ساتھ عشق رسولؐ، علم حدیث سے محبت‘ قلم وکتاب‘ ذوق مطالعہ ‘ بے نفسی وفنائیت‘ خلوص وللہیت کی باطنی دولت سے بھی بہرہ ور تھے علماء ومشائخ‘ بالخصوص اکابر علمائِ دیوبند سے مخلصانہ اور والہانہ تعلق خاطر قائم تھا وہ کتاب پڑھتے بھی تھے پڑھاتے بھی تھے لکھتے بھی تھے اور لکھنے والوں کی قدر بھی کرتے تھے ۔ الغرض … قلم وکتاب اور شعروادب کے حوالے سے ان کی نگاہ میںنہایت وسعت اور اس کی ہر شاخ میں ان کے قلم وزبان کی روانی یکساں تھی ، بغض وعداوت‘ کینہ وحسد اور معاصرت کے باطنی امراض سے اللہ پاک نے انہیں آخر تک بچائے رکھا ان کا آخری کلام علم حدیث کے حوالے سے ’’ شرح صحیح مسلم ‘‘ کی اشاعت پر تھا علم حدیث ‘ حدیث کی شروحات اور فروغ وترویج اور حدیث رسول سے انہیں کس قدر والہیّت اور عاشقانہ وابستگی تھی اس حوالے سے ان کے چار منظوم تاثرات پیش کیے جارہے ہیں ۔ (۱)… زین المحافل جو محدث جلیل شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہم کے شمائل ترمذی پر درسی امالی اور ایک جامع ومبسوط شرح ہے کی اشاعت پر مولانا فانی صاحب نے اپنے تاثرات کو یوں منظوم کیا ہے …… ؎ زین المحافل کی اشاعت پرہدیۂ تبریک (اردو، و فارسی) : برتصنیف و طباعت ’’شرح شمائل ترمذی بعنوان زین المحافل‘‘ درخدمت حضرت الاستاذ شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہٗ العالی مژدہ ہے یہ جانِ فزا شرحِ شمائل آگئی بامسمی تسمیہ زین المحافل آگئی منتظر جس کے رہے مدت سے عشاقِ رسولؐ واسطے مجنوں کے لیلیٰ کی محمل آگئی والہانہ رنگ سے ذکرِ سرا پائے نبیؐ علمی دنیا اس پہ بے تابانہ مائل آگئی حرزِ جاں ہے بالیقین یہ بہرِ استاذانِ فن _________________________ *اُستاذِ حدیث جامعہ ابوہریرہ