ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
مکتوب خاص : محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مکتوب گرامی ۲۸۔ مئی ۹۸ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کرکے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دیا جس کا سہرا دنیا کے نامور سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے سرہے جس پر دارالعلوم حقانیہ کے مدرس مولانا حافظ محمد ابراہیم فانیؔ صاحب نے اپنی عقیدت اور جذبات کے اظہار کے طورپر ڈاکٹر صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نظم لکھی تھی جوکہ" الحق" بابت جولائی ۹۸ء میں شائع ہوئی۔ "الحق" کا وہ پرچہ افغانستان اور مختلف ممالک میں پاکستان کے سابق سفیر جناب امیرعثمان صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو پیش کیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے محترم فانیؔ صاحب کو یہ تاریخی گرانقدر مکتوب ارسال فرمایا جوکہ ہم ایک اہم یادگار کے طورپر شائع کررہے ہیں ۔ (ادارہ) _______________________________ جناب مولانا محمد ابراہیم فانیؔ صاحب معرفت امیرعثمان صاحب سابق سفیر اسلام آباد السلام علیکم ! امیرعثمان صاحب کی معرفت آپ نے جو پھولوں کا تحفہ اس ناچیز کو روانہ کیا تھا اس کیلئے تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن جذبات کا آپ نے میرے لئے اظہار کیا ہے اس سے آپ کی دلی محبت وشفقت ظاہر ہوتی ہے ۔ براہ کرم اپنی دعاؤں میں رکھئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ تندرست وخوش وخرم رکھے اور عمردراز کرے ۔ آمین ۔ فقط والسلام آپ کی دعاؤں کا طالب ڈاکٹر عبدالقدیرخان( نشان امتیاز )