ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
مولانا سید حبیب اللہ شاہ حقانی* ساعتے بااہلِ حق شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق مدظلہٗ کیساتھ ایک علمی اور ادبی نشست کی مختصر روئیداد مولانا حافظ محمد ابراہیم فانی کا تذکرہ‘ علمی ادبی ذوق‘ صبر وقناعت کے پیکر ‘لطائف اور بعض دلچسپ واقعات (۹؍ جمادی الاولیٰ ،۱۱؍ مارچ ۲۰۱۴ئ)استاذِ مکرم مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب کی معیت میں محدثِ جلیل شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب دامت برکاتہم کی محفلِ علم وعرفان میں حاضری کی سعادت حاصل تھی ۔ طالبان حکومت مذاکرات اورمولانا سمیع الحق صاحب کا مرکزی کردار ہم سب کے دل ودماغ پر حاوی تھا ۔ عام گفتگو اور مجالس میں بھی وہی حاوی رہا ۔ مخدوم زادۂ ذی قدر مولانا راشد الحق سمیع حقانی تشریف لائے تو اپنے استاذ مولانا عبدالقیوم حقانی کے ساتھ بیٹھ گئے ۔ ’’ الحق‘‘ کی خصوصی اشاعت: مخدوم زادہ اُسامہ سمیع بھی تشریف فرماتھے ۔ حقانی صاحب نے مولانا راشد الحق صاحب سے فرمایا : ماہنامہ الحق کی خصوصی اشاعت پر کام جاری ہے اور حضرت فانی صاحب کے متعلق مضامین آرہے ہیں ؟ فرمایا جی ہاں : نمبر تو کافی ضخیم ہوتا جارہا ہے ۔ مضامین میں بھی اختصار کرنا ہوگا اور انتخاب کرنا ہوگا ۔ فاقہ مستی کی لذتیں: شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق صاحب نے ارشا دفرمایا : فانی صاحبؒ کے انتقال سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ فقیر منش آدمی تھے ۔ قناعت پسند تھے ۔ ساری عمر فقر وفاقہ میں گزار دی۔ مزاج میں استغنا تھا ۔ مولانا راشد الحق نے کہا کہ فانی صاحب حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے بھی ہم جماعت ‘ قریبی ساتھی اور بے تکلف _______________________ * ناظم تعلیمات جامعہ ابوہریرہ