ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
جناب جان محمد جان * تذکرہ محبوبؐ کے دیار کا اضطراب فانیٔ بے قرار کا اللہ تعالیٰ نے جسے بھی ایمان اور عقل وفہم کی دولت نصیب فرمائی ہے وہ یقین کے ساتھ جانتا ہے کہ عشقِ رسول ا ایمان کی روح اور بنیاد ہے … محمدؐ کی محبت دینِ حق کی شرط اوّل ہے اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے نبی کریم ا کی محبت کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ محب مخلص اورعاشق زار اکثر محبوب دو عالم اکا تذکرہ کر کے اپنے دل میں عشق کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کا سامان مہیا کرتا ہے حدیث شریف میں ہے جس کو جس چیز سے محبت ہوتی ہے وہ اکثر اسی کا ذکر کرتا ہے ۔ حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم فانی صاحبؒ بھی رسول اللہ ا کے عاشق اور سچے محب تھے ۔ اس پر صرف چند ایک واقعہ نذرِ قارئین ہے، استاد محترم مولانا عبدالقیوم حقانی دسمبر ۲۰۰۹ء میں سفر حج پر تشریف لے گئے ، واپسی پر ماہنامہ ’’القاسم ‘‘ کے ادارتی تحریر میں سفرنامۂ حج تحریر فرمایا جسے دیکھ کر فانی صاحب کی آتشِ عشق بھی بھڑک اٹھی اور مولانا حقانی صاحب کے نام اپنے منظوم دلی تاثرات لکھ بھیجے ۔ منظوم تاثرات میں عشق رسول ؐ ‘ دیار محبوب سے محبت ‘ والہیت‘ وارفتگی ‘ بے چینی اور بے قراری چھلکتی ہے اردو ادب ‘ شعر ونظم اور تخیل کی بلند پرواز یاں ‘ ارباب فن جانتے ہیں ہم تو فانی صاحب کے ایک ایک شعر کے ساتھ وجد میں آتے اور بھڑک اٹھتے ہیں ۔ برادرِ محترم ومکرم حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی زید مجدہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ ! اُمید ہے مزاجِ گرامی بالخیر ہوں گے۔ ملاقات کے دوران ماہِ جنوری کے شمارۂ القاسم کا تذکرہ چھڑ گیا تھا، جیسا کہ راقم نے عرض کیا تھا کہ بندہ نے سرسری طور پر مضامین کے موضوعات اور عنوانات کا مطالعہ کیا ہے۔ ____________________ *رکن القاسم اکیڈمی‘ جامعہ ابوہریرہ