ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
مولانا حید رعلی مینویؔ * یادوں کا چمن دودن کی زندگی ہے یہاں اپنی خوشی سے کوئی آتا ہے نہ اپنی خوشی سے جاتاہے ، موت وحیات کے مالک نے اس زندگی کو امتحان قراردیا ہے ۔’’ الذی خلق الموت والحیوٰۃ لیبلوکم‘‘(الایۃ) امتحان بھی ایسا ہے جو عام بندگان خدا ہی کا نہیں ،روئے زمین کے مقدس ترین لوگ انبیاء علیہم السلام کا بھی ہوا ’’واذابتلٰی ابراھیم ربہ بکلمۃ فا تمھن‘‘ یاد کرووہ وقت جب ابراہیم ؑ کے رب نے اس کو کچھ باتوں میں آزمایا اور اُن باتوں کو ابراہیم ؑ نے پوراکیا، جس کے نتیجے میں ابراہیم ؑ کو ساری دنیا کا امام بنادیا،امتحان کی بھٹی سے سب نے گذرناہے۔ صحیح سلامت ہمیشہ مومن نکلتے رہیں ، ایک لمبی تاریخ ہے کئی صدیوں پر مشتمل ہے عشق وفا کا ایک نہ ختم ہونے والا باب ہے،اچھے نمبروں سے پاس ہونے والوں کے لئے مشکوٰۃ نبوت سے مثردہ آفرین …… آولئک الذین اردت غرست کرامتھم بیدی وختمت علیھا فلم ترعین ولم تسمع اذن ولم یخطر علی قلب بشر، یہ وہ لوگ ہے جن کو میں نے منتخب کرلیاہے اور میں نے ان کی شرافت وکرامت پر مہر لگادی ہے ۔ (جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی)نہ اس کو کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا ، نہ کسی کان نے سنا ہوگااور نہ کسی انسان کے دل پر اس کا خیال گزراہوگااور میرے اللہ نے فرمایا’’فلاتعلم نفس مااخفی لھم من قرۃ اعین‘‘(الایۃ) راہ حق کے اس قافلے سے دودن پہلے میرے استادِمحترم حضرت مولانا ابراہیم فانی صاحب ؒ بچھڑے گئے ، اس درد اور غم کے بیان کے لئے وہ اپنے ساتھ لکھنے والا قلم بھی لے گئے ، حضرت سے میرے تلمذاور تعلق کی نسبت ایک عشرہ قبل ۲۰۰۳ء میں اُس وقت ہوئی جب میں نے درجہ خامسہ کیلئے دارالعلوم حقانیہ میں داخلہ لے لیا، جدید طالب علم ہونے کیوجہ سے مجھے اُن سے کوئی تعارف نہیں تھا۔ یہ میری خوش قسمتی تھی کہ اس سال حضرت فانی صاحبؒ کا ہمارے کلاس کے ساتھ حسامی کا پیریڈ تھا ۔ اُصول فقہ کی یہ مشہور کتاب ایک خالص علمی شخصیت کے پاس ہونانہایت موزوں تھا ۔ ابتدائی دن گزرنے لگے توفانی صاحب ؒ سے تعلق خاطر بڑھتاگیا۔ وہ اپنی ذات میں انجمن تھے قادرالکلام شاعر، بے باک تبصرہ نگار، صاحب طرز ادیب ، صحافت کی ترکش سے مستعار لئے ہوئے لب ولہجہ کے مالک ، ایک رحمدل اور شفیق استاد ، ظرافت طبعی اتنی کہ کبھی اُن کے کلاس میں غبی طالب علم کو بھی اکتاہٹ محسوس نہ ہوتی ، کلا س میں آنے کا ایک خاص ______________________ * مدیر’’الداعی‘‘ دارالعلوم رحمانیہ مینی صوابی