ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
جاری رکھیں کیونکہ ہمارا ایک طویل علمی سلسلہ ہے اور گھر میں لاکھوں کے قیمتی کتب پڑے ہیں، یہ ضائع نہ ہوں۔ فارسی دیوان کی اشاعت: میری خواہش تھی کہ میں نے ایک فارسی دیوان لکھا تھا اور میں بھی ان پشتون شعراء میں سے ہوں جنہوں نے فارسی دیوان لکھا ہے اوروہ تقریباً تیار ہے ، محمود نے اس کو مرتب کیا ہے تو اگر میں حیات رہوں تو میرے سامنے ایک کام ہوجائے گا اور اگر نہ رہوں تو پھر آپ لوگ میرے بعد یہ کام کرلیں اور اس کے ساتھ دوسرا کلام جس کی فہرست میں نے محمود کو دی ہے وہ اور باقی میرا جو کلام ہے اردو ،فارسی اور عربی وغیرہ وہ بھی جمع کرکے مرتب کیا جائے ۔یہ میری کتابیں میرا اثاثہ ہیں اور یہ ان کا ترکہ ہے، اس سے اپنے لئے کام چلالیں اللہ آپ کو دین بھی دیگا اور دنیا بھی ۔ مدرسے کے ارباب اہتمام سے گزارش کروں گا اور خصوصاً راشد صاحب کو کہوں گا کہ وہ میرے بچوں اور اہل خانہ پر مہربانی کریں کہ اب تو سا ل کا درمیان ہے ‘ اہل خانہ کہیں نہیں جاسکتے اور یہ اُس وقت تک یہاں رہیں جب تک اپنی تعلیم مکمل نہیں کرلیتے ۔یہ میری کچھ باتیں ہیں جو آپ لوگوں کو تو بے وقت لگیں گی لیکن مجھے بروقت لگتی ہیں۔ قرض کے معاملات: دوسری بات یہ کہ میرا کسی کے ساتھ قرض کا معاملہ نہیں ہے، ہاں البتہ مکتبہ رشیدیہ(۱) کے ساتھ کتابوں کا کچھ معاملہ ہے تو ان کے ساتھ بیٹھ کر وہ معاملہ صاف کرلیا جائے کیونکہ میں کتابیں ان سے چھپواتا ہوں۔ گائوں میں میرا کسی کے ساتھ قرض کا لین دین نہیں لیکن پھر بھی اسماعیل پتہ کروالیں اگر ہوا تو ادا کرلیا جائے ۔اتنے پیسے ہیں کہ یہ سب قرضے ادا ہو جائیں گے باقی بچوں کا اللہ رازق ہے جو خالق ومالک ہے اور یہی ہمارا عقیدہ ہے۔ میں نے اتنی اچھی زندگی گزاری ہے کہ اگر میں اللہ سے گِلہ کرو ںکہ مجھے خوش نہیں رکھا تو یہ بہت ناشکری ہوگی ۔ حیات صدر المدرسین کی دوسری اشاعت جامعہ ابوھریرہ کے جان محمد’’حیات صدر المدرسین‘‘ کا دوسرا ایڈیشن کمپوز کر رہا ہے اللہ مجھے زندگی دے تاکہ میں اسے اپنی زندگی میں چھاپ سکوں۔ میں نے تو اس کو کہا ہے کہ اس میں افادات کاحصہ نہ لکھا جائے لیکن اب اس کو کہو کہ وہ بھی لکھیں۔اس کو اس کا منہ مانگا معاوضہ دیا جائے تو اس کے کمپوزنگ کے پیسے ہیں وہ اس کو دینے ہیں اور برہان کو کہا جائے کہ اس کا مطالعہ کرکے اس کی تصحیح کرے۔ اگر میں نے کسی کے ساتھ دشمنی کی ہے تو اللہ کیلئے کی ہے ذاتی دشمنی کسی کے ساتھ نہیں کی ہے اور اگر کی ہے تو ان سب سے معافی چاہتا ہوں وہ اللہ کی رضا کیلئے مجھے بخش دیں۔امید رکھتا ہوں کہ اللہ مجھے بخش دیگا اور اپنے اکابرین کا دیدار نصیب ہوگا۔ اہل خانہ کو وصیت: دوسری بات یہ کہ جیسا محمود اور اسعد میرے بچے ہیں اس طرح مسعود بھی میرا بیٹا ہے میں _______________________ (۱) وفات سے چند روز قبل حضرت فانی صاحب مرحوم نے مکتبہ رشیدیہ کے مالک مولاناسید محمد حقانی کو ہسپتال بلایا اوروہیں بستر پر تمام معاملات نمٹا لئے اورایک دوسرے کے بقایا جات ادا کئے۔