ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
اسے اتنے خوش ہوئے کہ ساری ناراضگی دور ہوگئی اور فرمایا’’المرء مع من احبہ‘‘۔ قرآنی پنج تن پاک: جب لوگ دوستی کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کن لوگوں کیساتھ کھڑا ہونا چاہونگا ۔ ان لوگوں کی تعیین قرآن پاک نے کی ہے کہ ۴ طبقات ہیں۔ من یطع اللہ والرسول فاولئک مع الذین انعم اللہ علیہم من النبیین اس میں من بیانیہ ہے والصدیقین والشہداء والصالحین۔اس سے ہمارے پنج تن پاک بھی ثابت ہوتے ہیں۔ایک شیعہ نے مجھ سے کہا کہ آپ لوگ پنج تن پاک کیوں نہیں مانتے؟ میں نے جواب دیا کہ ہم تو قرآنی پنج تن پاک کو مانتے ہیںتو اس نے کہا کہ قرآن میں پنج تن پاک کہاں ہے؟میں نے کہا کہ دیکھو یہاں پر صدیقین سے مراد ابو بکرؓ ہیں ،شہداء سے مراد حضرت عمر و حضرت عثمان رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں اور صالحین سے مراد حضرت علیؓ ہے اور اس کی تائید اس جگہ پر ہے کہ محمد رسول اللہ والذین معہم اشداء علی الکفار رحماء بینہم تو والذین معہم سے مرا د ابوبکرؓ ہے جیسا کہ دوسری جگہ آیا ہے کہ لاتحزن ان اللہ معنا۔اشداء علی الکفار سے مراد حضرت عمر ؓہے ،رحماء بینہم سے حضرت عثمان ؓ اور رکعا سجدا سے مراد حضرت علی ؓ ہے تو میں نے کہا کہ ہمارے پنج تن پاک قرآنی ہیں آپ لوگوں نے پتہ نہیں کہاں سے لئے ہیں۔ بہرحال اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بروز آخرت ہمیں ان پنج تن پاک کی معیت میں کردے۔تو میں عرض کر رہا تھا کہ اگر چہ دین کے عبادات کے شعبے میں ہم سے کوتاہیاں ہوئی ہیں لیکن اس دوسرے شعبے میں اللہ نے ہمیں استقامت عطا فرمائی ہے۔اللہ ہمارے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائے اور آخری خاتمہ اس کلمے پر کرے کہ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ اور میں کہتا ہوں آپ سب لوگ گواہ بن جائیں کہ اشہد ان لا الہ الااللہ واشہد ان محمد عبدہ ورسولہ۔ اکابر امت سے ملاقات کی تمنا : یہ ہمارے لئے خوشی کا موقعہ ہے کہ اپنے اکابر کے ساتھ ان شاء اللہ ان شاء اللہ ملاقات ہوگی، شیخ الہند ؒ کو دیکھیں گے حضرت تھانوی ؒ کو دیکھیں گے،حضرت مدنی ؒکو دیکھیں گے مولانا آزادؒ کو دیکھیں گے اور ان سے پہلے جو مشائخ واکابرین گذرے ہیں ان کو دیکھیں گے۔امام رازیؒ،مولانا جامیؒ، حافظ شیرازیؒ یہ لوگ دیکھیں گے اور ان شاء اللہ ان کے ساتھ ایک مجلس بنائیں گے۔ اولاد کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل: میں چاہتا تھا کہ اگر میرے ۲۰ بیٹے ہوتے تو سارے علم دین حاصل کرتے ابھی میرے ۲ بیٹے ہیں ۔ یہ محمود زکی کھڑا ہے ،یہ درجہ سادسہ میں ہے۔ میں تو چاہتا تھا کہ اس کی دستار فضیلت اور شادی دونوں کی خوشیاں دیکھوں لیکن اس دنیا میں کسی کی بھی سب خواہشات پوری نہیں ہوئی ہیں۔ میں ان کو وصیت کرتا ہوں کہ اپنے اسباق