ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
¬امعہ داØ |
|
دوست تھے اور ان کے استاذ زادہ بھی تھے ۔ اگر وہ انہیں اشارہ بھی کردیتے توانہیں بڑا عہدہ مل جاتا۔ میں نے ان سے ایک مرتبہ کہا بھی تھا ۔ کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے کسی حوالہ سے یہ بات کہہ دی جائے کہ وہ آپ کو پشتو ادبیات کے چیئرمین مقرر کردیں مگر فانی صاحب نے انکار کردیا ۔ اور کہا نہیں ، فقروفاقہ میں جو لذت ہے وہ بادشاہوں کے محلات میں نہیں۔ بے تکلفیاں: مولانا راشد الحق نے حقانی صاحب سے کہا ۔ استاذ جی ، فانی صاحب تو آپ کے بھی بڑے بے تکلف دوست ‘ مخلص ساتھی ‘ علمی اور قلمی حوالہ سے آپ کے بہت قریب تھے ۔ حقانی صاحب نے فرمایا جب میں فانی صاحب کی بیمار پرسی کے لئے ہسپتال گیا تو وہ بہت خوش ہوئے ۔ اور کہا فلاں فلاں عنوان پر میں نے نظمیں لکھیں ہیں جب گھر لوٹونگا تو القاسم کے لئے بھیج دونگا ۔ مولانا راشد الحق نے فرمایا جب بھی ایسا موقع بنتا کہ آپ یہاں تشریف لاتے تو ہم حضرت فانی صاحب کو ضرور بلاتے ، حقانی صاحب نے کہا کہ ہاں میں بھی استاذ مکرم حضرت مولانا سمیع الحق صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے روانہ ہوتا تو ان کو بذریعہ فون اطلاع کردیتا ۔ اخلاص وللہیت کے پیکر: شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق صاحب نے فرمایا : واقعۃً فانی صاحب فنا ہی فنا تھے ۔ علم پر ‘ قلم پر ‘ ادب پر اور اخلاص وللہیت کے پیکر تھے ۔ کبھی بھی اشارتاً ‘ کنایۃً ان سے حسن طلب محسوس نہ ہوا ۔ وہ بڑے بے تکلف ساتھی تھے۔ ان کے تبصرے ‘ تجزیے اورلطائف سے مجلس کشت زعفران بن جاتی تھی ۔ بہت ہی محبت کرنے والے انسان تھے ۔ الحق کے حوالہ سے بھی ان کا ایک مضبوط کردار ہے ۔ اور اب ان کی ضرورت مزید بڑھ گئی تھی ۔ تقدیر کے فیصلے ماننے پڑتے ہیں ۔ قادر الکلامی: مولانا راشد الحق نے فرمایا ، فانی صاحب بہت ذہین اور فطین انسان تھے ۔ تھوڑی دیر بیٹھتے تو عربی ‘ فارسی ‘ اردو اور پشتو جس زبان میں چاہتے پوری اور مکمل غزل لکھتے ۔ یہ گفتگو جاری تھی کہ مولان عرفان الحق اور مولانا لقمان الحق صاحب تشریف لائے ، مولانا حقانی صاحب سے ملے ۔ شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق صاحب نے فرمایا: یہ دونوں بھائی اور ان کے والد مولانا اظہار الحق ‘ میری عزیزہ (اہلیہ مولانا عرفان الحق)اور ان کا تمام خاندان سفرِ عمرہ پر جارہا ہے ۔ حقانی صاحب نے دونوں کو مبارک باد دی۔ اور فرمایا کہ عمرہ مبارک ہو ،یہ تو آپ حضرات کی خوش قسمتی ہے کہ والدین بھی ساتھ ہیں ۔ ان کی خدمت کرو اور