ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
کہ یہ بھی پنجے سے اوپر ہوتے ہیں۔ اسی طرح خانہ کعبہ یہ بھی پوری زمین پر اونچا تھا‘ بعد میں سیلاب کی وجہ سے نیچے آ گیا۔ (۱۰) فرمایا کہ شیعہ مسح کے قائل ہیں‘ شیعہ کی دلیل ’’و ارجلکم بالکسر‘‘ احناف کا جواب: شیعہ پر رَد خود آیت کریمہ کے آخر الی الکعبین میں موجود ہے اور مسح میں یہ بات نہیں کہ کعبین تک ہو۔ حالانکہ کعبین تک پائوں دھونا ثابت ہے۔ (۱۱) ایک مرتبہ فرمایا کہ کتابت میں کاتب کبھی کبھی اپنی طرف سے تصرف کرتا ہے۔ آیت ’’وخرموسٰی صعقا‘‘ میں خَرَّ کی بجائے خمار اور موسیٰ کی بجائے عیسیٰ لکھ دیا۔ اسی طرح کا ایک اور قصہ ہے کہ ایک طالب علم نحو میر پڑھا رہا تھا تو اُس نے اپنے بڑے سے کہا کہ میں نے قرآن میں کچھ غلطیاں نکالی ہیں (۱) کہ خر تو عیسیٰ کا تھا اور عصا تو موسیٰ کا تھا لیکن قرآن میں آیا ہے ’’و خر موسٰی صعقا‘‘ ’’وعصٰی آدم ربہ فغویٰ‘‘ مطلب یہ ہے کہ خمار تو موسیٰ کا نہیں بلکہ عیسیٰ کا تھا اور عصا تو آدم کا نہیں بلکہ موسیٰ کا تھا۔ (۱۲) فرمایا کہ پاک و صاف میں عموم خصوص من وجہ کی نسبت ہے۔ دھوبی کا دھویا ہوا کپڑا صاف تو ہوتا ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ پاک بھی ہو۔ زمیندار کا کپڑا پاک تو ہوتا ہے لیکن صاف نہیں ہوتا۔ اور علماء و طلباء کے کپڑے پاک و صاف دونوں ہوتے ہیں۔ اور یہ آیت قرآنی تلاوت فرمائی ولکن لیطہرکم (۱۳) فرمایا کہ ولوع اور شرب کے درمیان عموم خصوص من وجہ کی نسبت ہے۔ ولوع کلب کے ساتھ خاص ہے اور شرب انسان کے ساتھ خاص ہے اور دوسرے جانوروں کے درمیان عام ہے۔ (۱۴) فرمایا : ایک نابینا اور بینا شخص تھا‘ دونوں سفر کر رہے تھے‘ چلتے چلتے راستے میں پانی آیا۔ نابینا شخص نے بینا شخص کے اوپر سوار ہو کر دُعا پڑھی سبحٰن الذی سخر لنا ھٰذا و ما کنا لہ مقرنین و انا الی ربنا لمنقلبون جب دونوں پانی کے درمیان پہنچے تو بینا نے اُس کو اُتارنا چاہا تو نابینا نے کہا رب انزلنی منزلا مبارکا و انت خیر المنزلین (۱۵) لفظ عندل کے معنی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ عندل کے معنی ہیں جو تیز تیز بولتا ہو‘ ہماری جماعت میں ایک عندل اور آپ (طلبائ) سب عندل ہیں۔ (۱۶) یمین کے متعلق فرمایا کہ یمین کی شرافت یہ ہے کہ اس سے شریف کام کیا جائے۔ (۱۷) ایک دفعہ مجلس میں صحابہؓ کی سیرت‘ عظمت و کردار کا تذکرہ آیا۔ اس کے ضمن میں مودودی کا ذکر آیا تو حضرت فانی ؒ نے فرمایا کہ حضرت عثمانؓ سے حضورؐ، فرشتے، ابوبکرؓ و عمرؓ بھی حیاء کرتے تھے‘ لیکنمودودی