ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
حال سے تعشق ہے اور صرف ایک دفعہ وہ تقبیل کی تمکین چاہتا ہے لڑکا کہتا ہے کسی معتبر عالم سے فتوی منگا دو ۔ مجھے عذر نہیں اور بلا اس کے نا ممکن ہے وہ شخص قسم کھاتا ہے کہ پاک محبت ہے تقبیل کے سوا اور کچھ ارادہ ہر گز نہیں اور صورت عدم تمکین تقبیل کے اس کے مرجانے کا اندیشہ ہے تو آپ فتوی دے دیں تو اس کی جان بچ جائے میں نے جواب لکھا یہ محبت ہرگز پاک نہیں اور ایسے ناپاکوں کا مرجانا ہی بہتر ہے ۔ اور شاباش ہے اس لڑکے کو ۔ فرمایا امارد سے تعلق بہت ہی خبیث النفس کو ہوتا ہے ۔ اور اس کا نام لوگوں نے محبت رکھا ہے حالانکہ ایسے موقعوں پر دیکھا گیا ہے جہاں دونوں طرف سے فریفتگی تھی اور تعشق کیا جاتا تھا ۔حصول مقصود کے بعد دونوں میں عداوت ہو گئی اس تعلق میں خاصیت یہی ہے اور غضب ہے بعض صوفی امردوں کو مظہر جمال حق سمجھتے ہیں کیا شیطان نے راہ ماری ہے پھر فرمایا جہاں حق تعالی نے خود مظاہر قدرت کو بیان فرمایا ہے ۔ وہاں حیوانات میں سے اہل کو اختیار کیا ہے اور تین اور جو ہیں وہ جماد ہیں یعنی سماء وجہاں وارض ان صوفیوں کے خیال کے مطابق افلا ينظرون الي الامارد ہونا چاہئے تھا ۔ لطیفہ : سلطان عبد الحمید خاں سے اسوقت جبکہ بہت سی سلطنتیں ایک طرف ہو گئی تھیں کہا گیا آپ کی سلطنت 32 دانتوں میں ایک زبان ہے ۔ کہا ہاں ۔ مگر آخیر میں یہی رہ جاتی ہے ۔ علماء کو شبہ کے شبہ سے بھی بچنا چاہئے منشی اکبر علی صاحب نے حضرت والا سے کہا ایک گر گابی جوتہ میرے پاس ہے وہ میرے یہاں کسی کے پیر میں نہیں آتا ۔ اگر آپ کے پیر میں آئے تو آپ اس کو لے لیں اور ہوا خوری کے وقت استعمال کریں ۔ فرمایا لوگ طعن کریں گے کہ انگریزی وضع اختیار کی ہے کہا گر گابی تو انگریزی چیز نہیں ہے ۔ فرمایا نہ سہی مگر لوگ تو اس کو انگریزی ہی سمجھتے ہیں اور ہے انگریزی جوتے ہی سے ماخوذ کچھ شکل بدل لی ہے ۔ اہل بڑھل گنج بہت سے جمع ہو کر آئے اور کہا ہم حضرت کی دعوت کرنا چاہتے ہیں فرمایا کیوں تکلیف کرتے ہو مگر انہوں نے اصرار کیا فرمایا اگر ایسا ہی ہے تو یوں مناسب ہے ، کہ کل صبح کو ہمارا یہاں سے کوچ ہوگا بڑھل گنج راستہ میں ہے صبح سویرے ہم پہنچیں گے کھانا تیار ملے کھانا کھا کر ہم آگے روانہ ہو جائیں گے ۔ کوئی تکلف نہ کیا جائے جو کھانا بہت سویرے تیار ہو سکے تیار کر لیا جائے پلاؤ کی ضرورت نہیں