ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
حضرت حاجی صاحب کےسلسلہ کے برکات ليس هذا او ان السكوت وملازمة البيوت قول بزرگاں ہے ہزاروں قزاق پھرتے ہیں ۔ ایک بجے کے قریب کھانا کھایا ۔ بعد فراغ حاجی معشوق علی صاحب کےمکان کے متصل مسجد میں ظہر کی نماز پڑھی ۔ بعد نماز قیام گاہ کو واپس آتے میں ایک پنشن یافتہ سب انسپکٹر صاحب کے مکان پر گئے انہوں نے زیارت کا اشتیاق ظاہر کیا تھا ۔ اورخود پیروں سے معذور اور دائم المرض تھے اور مستعد ایسے تھے کہ اسی حالت میں صلوۃ التسبیح روزانہ پڑھتے تھے اور تہجد اور اشراق اور چاشت کے بھی پابند تھے اور پڑے ہی پڑے کئی پارے قرآن شریف حفظ کر لئے ۔ ان صاحب نے حضرت سے خاتمہ بخیر ہونے کی دعا کرائی ۔ راستہ میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کے سلسلہ کی برکت ہے کہ امور باطنی کے متعلق بندہ نواز گیسو دراز کی نسبت یہ شعر پڑھا ۔ ہر کہ مرید سید گیسو دراز شد ٭ واللہ خلاف نیست کہ او عشقباز شد یہی کیفیت حاجی صاحب کی ہے اس سلسلہ میں داخل ہوتے ہی آدمی کا رنگ بدل جاتا ہے ۔ مسجد اور مزار پر سے کبوتر مارنا کیسا ہے ۔ راستہ میں بالا پیر صاحب کے مزار پر کبوتر بہت تھے کسی نے پوچھا مزار پرسے کبوتر مارنا جائز ہے فرمایا جائز ہے اور مسجد کے اوپر کے کبوتروں کا مارنا بھی جائز ہے ۔ لیکن احتیاط ہونا چاہئے کہ مسجد ملوث نہ ہونے پائے کیونکہ حدیث میں اقامت حدود فی المسجد سے ممانعت آئی ہے اس کی وجہ علماء نے یہی بیان کی ہے کہ مسجد کے ملوث ہو جانے کا خوف ہے اس سے معلوم ہوا کہ مسجد میں کوئی کام ایسا کرنا جس سے مسجد ملوث ہو جانے کا اندیشہ ہو نہ چاہیئے ۔ ذاکر کو شکار وغیرہ کا مشغلہ نہ چاہئے حضرت حاجی صاحب کے پاس تھانہ بھون میں ایک شخص ذکر شغل کے لئے آئے ایک روز انہوں نے شاہ ولایت میں مورمارا ۔ وہاں بڑا غل مچا کیونکہ لوگ شاہ ولایت کی تعظیم حرم شریف کی سی کرتے تھے ۔ حضرت کو خبر ہوئی تو ان سے کہا تم شکار کرنے کو آؤ ہو یا ذکر کرنے کو جاؤ یہاں سے انہوں