ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
کہ مصلحتیں صرف فرضی اور وہمی اور ایسی ضعیف غیر معتد بھا ہیں کہ ان کو کسی شمار میں نہیں لایا جا سکتا یوں کوئی فعل بھی حتی کہ چوری اور زنا بھی مصلحت سے خالی نہیں ) کوئی وجہ ان کے مستحق ہونے کی نہیں ہے ۔ اور تفاخر اور تکبر اور سمعہ وغیرہ ان میں موجود ہیں ۔یہ وجوہات ان کے قبیح ہونے کی البتہ موجود ہیں کون ان سے انکار کر سکتا ہے ۔ پوچھا گیا ان تقریبات کے کھانے میں خبث آجاتا ہے یا نہیں ۔ فرمایا کھانے میں خبث اثر نہیں کرتا ( یعنی کہ کھانے تعزیہ وغیرہ کے چڑھاووں کے حکم میں نہیں جو ما اھل بہ لغیر اللہ ہونے کی وجہ سے منہیہ کے حکم میں ہیں ۔ ہاں بمصلحت زجر انکار کرے تو بہتر ہے ( یعنی جہاں امید ہو کہ اس کے نہ کھانے اور کراہت ظاہر کرنے سے دوسروں پر اثر ہو گا تو نہ کھائے ) اور اگر عدم قبول سے دیگر مفاسد ہوں تو مجبورا کھالے ۔ آجکل بعض جگہ یہ بھی ایک بلا پھیل گئی ہے کہ کسی کو زجرا علیحدہ کیا جائے تو بجائے اس کے کہ وہ شرمندہ ہو اور مخالفت کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے حتی کہ یہ دھمکی دیتا ہے کہ نعوذ باللہ میں آریہ ہوجاؤں گا ۔ ایک گاؤں میں ایسا ہوا کہ لوگوں نے ان رسوم کو چھوڑنا چاہااور یہ تجویز ہوئی کہ جو کوئی ان کو کرے برادری سے خارج کیا جائے ۔ ایک شخص نے چہلم کیا تو لوگوں نے چاہا کہ اسکو خارج کریں ۔ مگر اس زمانہ میں آریوں کا اس گاؤں میں زور تھا ۔میں نے کہا ایسا نہ کرو خدا نخواستہ وہ آریہ نہ ہو جائے ۔ ذکر کرنیوالے پر بحالت ذکر سلام کرنا موجب وبال ہے فرمایا جب کوئی ذکر میں مشغول ہو تو اس کو سلام نہ کرنا چاہیئے۔ فقہاء نے تو ایسے وقت میں سلام کرنے کو صرف مکروہ کہا ہے اور صوفیہ نے کہا ہے جو کوئی مشغول بحق کو اپنی طرف مشغول کرے ادركه المقت في الوقت یعنی اسی وقت اس کا وبال اس پر آجاتا ہے ۔ ذکر میں کچھ نہ کچھ مشغولیت بحق تو ہوتی ہی ہے اگرچہ یہ مسلم ہے کہ ہمارا ذکر تو کیا چیز ہے نماز روزہ اور کوئی عبادت بھی کچھ بھی نہیں ۔ سب میں رخنے ہیں ۔ مشغولی بحق ہوتی تو کیا کہنا تھا تا ہم کچھ نہ کچھ تو ہوتی ہے ۔ مشغولی کے مراتب ادنی یہ ہیں کہ شروع کے وقت نیت واسطے اللہ کے ہو یہ ادنی درجہ کا حضور ہے مگر کیا عجب ہے کہ یہ حضور بھی کافی ہو جائے اتنا بھی حضور قابل قدر ہے ۔ بعض لوگ اس کو کچھ نہیں سمجھتے ہیں ۔ اور ثمرات کے منتظر ہیں ۔ یہ غلطی ہے ۔ ایک شخص کا قصہ ایک شخص ذکر کیا کرتے تھے مگر ثمرات کچھ ظاہر نہ ہوئے تو بڑے رنجیدہ ہوئے مجھ سے