ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
کی تبییض بھی کرلی ۔ سحر کو اٹھتے ہی فرمایا کہ آج نیند نہیں آئی رات کےوعظ سے بہت تکان اور یبس ہوگیا ۔ اکل حلال کی تاکید خواب میں اورخواب عجیب دیکھا کہ مولوی یونس مرحوم آئے اور کہا مرغی کھائی تو ہے یہ بھی معلوم کیا کہ اس کے دام دیئے گئے یا نہیں ۔ (فرمایا حضرت والا نے مرغی وہ ہے جو ناشتہ میں ساتھ کردی تھی ۔ اور ریل میں کھائی گئی لوگ احتیاط نہیں کرتے ۔ ) اسکے بعدمولوی یونس نے کہا آپ کی طبیعت مضمحل ہے میں نے کہا کچھ تدبیر بتاؤں کہا تین چارروز دودن پی لیجئے ۔ صبح کے 9 بجے بندہ اور خواجہ صاحب اور میر معصوم علی صاحب واپسی میرٹھ کا ارادہ رکھتے تھے ۔ اس واسطے تجویز ہوئی کہ کھچڑی پکالی جائے کیونکہ سہل الحصول ہے ۔ چنانچہ کھچڑی ماش کی تیار ہوئی اور آچار اور گھی وغیرہ کے ساتھ کھائی گئی ۔ حافظ احمد صاحب مہتمم بیان فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ فرماتے تھے کہ مولوی محمد قاسم صاحب سے جو کچھ میں نے تقرا یا تحریرا کہا انہوں نے ہمیشہ خوشی سے قبول کیا ۔ مگر ایک دفعہ ایسا کورا جواب دیا کہ میں دیکھتا رہ گیا وہ یہ کہ نواب محمد علی صاحب رئیس ٹونک نے بعد معزولی مکہ معظمہ میں حرم شریف میں بخاری شریف کا ختم کرانا چاہا ۔حضرت حاجی صاحب سے سفارش کرائی حضرت نے مولانا سے فرمایا کہ میں وعدہ کرچکا ہوں آپ ختم میں شریک ہوجائیں ۔ مولانا نے جواب دیا کہ حضرت میں نے تو بخاری اسلئے نہیں پڑھی تھی فرماتے ہیں ۔ حضرت حاجی صاحب کہ میرے اوپر اسکا بڑا اثر ہوا ۔ ایک ترکی افسر کی زبانی علماء ہند کی تعریف فرمایا حضرت والا نے کہ مجھ سے حضرت حاجی صاحب نے ایک مرتبہ فرمایا خلیل پاشا بزرگ آدمی ہیں ان سےمل لو ۔ میں ان سے ملا تو انہوں نے علماءہند کی بے حد تعریف کی کہ ایسے متقی علما ء کہیں کے بھی نہیں ہیں اور خاص بات یہ کہ وہ امراء سے زیادہ تعلق نہیں رکھتے ۔ خلیل پاشا مولانا محمد قاسم صاحب وغیرہ سےملے تھے اور خاص لوگو ں میں سےتھے ۔ ضبط ملفوظات کے فوائد ایک موقعہ پر (غالبا مرٹھ میں ) فرمایا حضرت والا نےکہ میں نہایت مسرور ہوں کہ حضرت