ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
حاجی صاحب کے علوم میرے ملفوظات کے ذریعہ سے محفوظ اور قلمبند ہوتے ہیں جاتے ہیں یہ علوم وہ ہیں کہ کتابوں میں نہیں مل سکتے ۔ ان کی قدر کچھ دنوں کےبعد آئے گی ان کی نظیر کتب تصوف میں کم مل سکے گی اور یہ ایسے وقت پر کام دینے والے ہیں جبکہ بہت سے رہبر بھی کام نہ دے سکیں ۔ یہ حضرت حاجی صاحب کی مقبولیت کا اثر ہے کہ لوگ ان کو شوق سے اور ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں کسی کو کوئی نوع ان میں سے پسند ہے اور کسی کو کوئی نوع ہر شخص ایک ذہن میں لگا ہوا ہے ۔ کھانا کھا کر دیوبند سے احقر اور خواجہ صاحب اور میر معصوم علی صاحب نے ارادہ واپسی میرٹھ کا کیا ۔ اور ٹمٹم منگائی ۔ حضرت والا بطور مشایعت مکان سے باہر سڑک تک تشریف لائے اور حضرت کے ساتھ مہتمم صاحب ودیگر علماء تشریف فرماتھے سب اٹھ آئے اور خدام کو رخصت کیا ۔اس وقت احقر کو یہ یاد کرکے کہ ایک وہ وقت تھا کہ احقر مراد آباد جاکر خوشی خوشی ہمرکاب ہوا تھا ۔ اور آج 21 یوم کے بعد یہ وقت ہے کہ جدا ہوتے ہوئے ۔بے حد قلق ہوا جس کا اثر کئی روز تک رہا ۔ حیف در چشم زدن صحبت یار آخر شد روئے گل سیر ندیدم و بہار آخر شد انا للہ وانا الیہ راجعون کہہ کر سوار ہو گیا ۔ اللهم يا من علينا بمصاحبه ابا ماعديدة لا تجعلها اخر مرة ومن علينا مرة اخري واخري الي ان تميتنا علي طريقته و تحشر نا في زمرته ربنا اتمم لنا نورنا واغفر لنا انك علي كل شيئ قدير ط فاغفرلنا ذنوبنا وكفر عنا سيئتنا وتوفنا مع الابرار ط وصلي الله تعالي خير خلقه سيدنا مولانا محمد وعلي اله واصحابه ماطلع النيران وتعاقب اليل والنهار تمت رساله خير العبور ایک اہم مخالطہ کا ازالہ بسم الله الرحمن الرحيم ط حامدا ومصليا امابعد ہمارے پاس ایک رسالہ بنام مسئلہ سود اور مسلمان کا مستقبل آیا ہے چونکہ رسالہ مذکورعوام کو سخت مغالطہ میں ڈالنے والا ہے اور سنا گیا ہے کہ عوام اس سے دھوکہ کھارہے اس لئے عام اطلاع کےلئے شائع کیا جاتا ہے ۔ مؤلف رسالہ (جیسا کہ اس رسالہ کے دیکھنے سے معلوم