ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
خاندانی شرافت شرافت خاندانی کا ذکر ہوا تو فرمایا میں اکثر قلب کو ٹٹولتا ہوں جتنا مجھے چھوٹے لوگوں سے ڈر لگتا ہے اتنا بڑے لوگوں سے نہیں لگتا وجہ یہ ہے کہ خاندانی آدمی سے ظلم کا خوف نہیں ہوتا اور کم درجہ کے آدمی سے ہر بات میں ڈر رہتا ہے کہیں ظلم نہ کرے ۔ سوال : جب کہ نوکری کیلئے حاکم نے قید لگادی ہے کہ مثلا بائیس سال سے کم نہ ہو اور پچپن سال سے زیادہ نہ ہو اور نوکری عقد اجارہ ہے جس میں تراضی طرفین شرط ہے تو ابتدا وعمر زیادہ بتانا ۔ یا انتہا ( خضاب وغیرہ کرکے دھوکہ دینا جائز ہے یا ناجائز ۔ نوکری کیلئے خضاب لگانا فرمایا معلوم ہوتا ہے کہ آدمی کام کرنے کے قابل ہو لہذا جب کام کرسکے تو نوکری کرنے میں کچھ حرج نہیں اور عمر کی قید بلا لحاظ کام کر سکنے کے ایسی ہے جیسے کوئی کہے میں ایسے ادمی کو نوکر رکھوں گا جس کا بال کالا ہو لہذا خضاب کرنا جائز معلوم ہوتا ہے ( لعله اراد الخضاب الغير الاسود المنوع عنه ) احقر كے شناسا منشی محمد صادق صاحب گورکھپور میں سکیرٹری تھے احقر ان سے ملنے گیا اسطرح ان کو حضرت تشریف آوری کی خبی ہوگئی اور ان کی اہلیہ حضرت سے بیعت تھیں ۔ اور اس وقت سخت علیل تھیں انہوں نے سکیرٹیری صاحب کو حضرت کی خدمت میں بھیجا اور اصرار کیا کہ بعد نماز جمعہ مکان پر تشریف لائیں ۔ چنانچہ حضرت نے وعدہ فرما لیا جمعہ کا وقت ایا پوچھا گیا سواری میں جائے گا یا پیادہ جانا اچھا معلوم ہوتا ہے الا آنکہ زیادہ فاصلہ ہو ۔ کہا گیا فاصلہ زیادہ ہے ۔ اور دو گاڑیاں منگائی گئیں اور ان میں جامع مسجد گئے ، چونکہ سہ سفر حضرت والا نے بغرض استراحت کیا تھا ۔ نیز قیام کا ارادہ گورکپور میں ایک دن سے زیادہ کا نہ تھا ۔ اس واسطے یہ کوشش کی گئی تھی کہ قصدا کسی کو اطلاع نہ کی جائے حتی کہ شب میں پوچھا گیا تھا کہ ایک حکیم صاحب ہیں اور ایک شخص ہیں ان کو اطلاع کر دی جائے ۔ حکیم صاحب تو بہت دیندار شخص ہیں اور بعد میں غالبا وہ شکایت کریں گے اور دوسرے شخص علماء سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔ فرمایا ان صاحب کو پہلے سے تعلق ہے یا نہیں کہا گیا تعلق ضرور ہوگا ۔ اکثر علماء سے ملتے رہتے ہیں حضرت سے ضرور واقف ہوں گے ۔