باب۶ اتباع شیخ کے معنی
سوال۔ حضرت کی خدمت میں نہایت ادب سے اتنا عرض کرتاہوں خدا کے واسطے صرف بارہ تسبیح کے ذکر کی خواہ جہر سے یا اخفا کے ساتھ مقررہ تعداد کی اجازت مرحمت فرمادیجئے۔ میں یہ وعدہ کرتاہوں کہ ایسی جگہ ذکر کروں گا کہ کسی شخص کو اطلاع نہ ہوگی، اوردل میں چلتے پھرتے ذکر خفی ہی جاری رکھوں گا۔ اگر حضور والا اجازت مرحمت نہ فرماویں گے تب بھی میں راضی ہوں چونکہ بہت دل بیقرار ہے اس لئے عرض کردیا ۔آئندہ جو حضور کی مرضی ہو وہی درست ہے مریض کا دل تو بدپرہیزیوں کو چاہا ہی کرتا ہے۔ لیکن طبیب اگر منظور کرے تو مریض کی موت ہی آجائے ۔
جواب۔ جزاک اللہ اتباع کے یہی معنی ہیں اور یہی اتباع مفتاح۱؎ نجاح وفلاح ہے ۔ باقی میں آپ کو دوبارہ تمام کارخانہ کے افتتاح کی اجازت دے چکا ہوں ٭
اتباع شیخ کے حدود
تمہید
از مولانا عبدالماجد صاحب دریاآبادی
اتباع شیخ کا مسئلہ تصوف وسلوک کے مہمات مسائل میں ہے، اگلے اور پچھلے سارے مشائخ اور ائمہ فن اس پر زور دیتے اور اس کی تاکید کرتے چلے آئے ہیں ۔ عام ذہنوں میں اس کی تعبیر یوں ہے کہ شیخ نائب رسول ہوتا ہے اور اس لئے مطاع مطلق
------------------------------
۱؎ کامیابی کی کنجی ٭تربیت السالک ص۔۷۴