اور اگر عضہ ظاہرنہ کرسکے تودل ہی دل میں گھٹن اور رنج ہوتا ہے خوا مخواہ بیٹھے بٹھائے غم خرید نے سے کیافائدہ ۔۱؎
اہل باطل کی صحبت میں تو ظلمت ہوتی ہی ہے ان کی مس کی ہوئی (چھوئی ہوئی)چیزوں میں بھی ظلمت ہوتی ہے۔۲؎
بحث مباحثہ سے اجتناب
دوسری بات یہ ہے کہ کسی سے بحث مباحثہ نہ کریں کہ اس میں بھی اکثر وہی خرابیاں ہوجاتی ہیں جن کا ابھی بیان ہوا اور ایک بڑی خرابی ان دونوں میں اور ہے جو سب خرابیوں سے بڑھ کرہے وہ یہ کہ ایسے جلسوں میں جانے سے یا بحث کرنے سے کان میں کفر اور گمراہی کی کوئی ایسی بات پڑجاتی ہے جس سے خود بھی شبہہ پیدا ہوجاتاہے اور اپنے پاس اتنا علم ہوتا نہیں کہ اس شبہہ کو دور کرسکے تو ایسا کام کیوں کرے جس سے اتنا بڑانقصان ہونے کا ڈر ہو ۔
اور اگر کوئی خوامخواہ بحث چھیڑ نے لگے تو سختی سے کہہ دو کہ ہم سے ایسی باتیں مت کرو اگر تم کو پوچھنا ہی ضروری ہوتو عالموں کے پاس جاؤ۔۳؎
بیک وقت دو بزرگوں سے اصلاحی تعلق رکھنے کی اجاز ت نہیں
اس طریق میں نفع کا مدار یکسوئی پر ہے اور ایک وقت میں دو مصلح سے تعلق رکھنے میں یکسوئی میسر نہیں ہوسکتی جیسے ایک وقت میں دو طبیبوں (ڈاکٹروں ) سے رجوع کرنے میں پریشانی ہوتی ہے ایک کچھ تجویز کرتا ہے دوسرا کچھ تجویز کرتا ہے۔۴؎
------------------------------
۱؎ حیات المسلمین ص۷۴ ۲؎ القول الجلیل ص۷۸ ۳؎ حیات المسلمین ص۷۵ ۴؎ الافاضات الیومیہ ص۳۱ج۸