خرقہ پہنا۱؎ دیاتو ان کا قلب روشن ہوگیا۔ یا کوئی پیالہ دیا تومعمور۲؎ ہوگئے۔
جواب: یہ بعد مجاہدات وطاعات کے ہوتا ہے ، جیسا بعد مطالعہ کے سبق سمجھنے کی خوب استعداد ہوتی ہے، پھر سمجھنے کا فیض استاد کی طرف منسوب ہوتا ہے ۔٭
شیخ کے متعلقین سے برکت کاا حساس
حال:آج۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحبہ ۶ بجے رخصت ہوئیں ، یہ عجیب بات ہے کہ جس روز سے وہ یہاں تشریف لائی تھیں قلب میں عجیب کیفیت سکون وانبساط اور اطمینان پیدا ہوا ، میں نے اس کو خیال سمجھ کر التفات نہ کیا، ایک دن خواجہ صاحب نے بھی کہا کہ میری بھی یہی حالت ہے کہ مجھے اپنی حالت میں اس دن سے بڑا فرق محسوس ہوتا ہے۔
تحقیق: مقدمہ اولیٰ :۔ قال اللہ تعالیٰ ہُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّہُنَّ۔
مقدمہ ثانیہ:۔ جس شخص سے دینی تعلق ہوتا ہے اس کے لباس عرفی سے (جس کو زیادہ ملابست بھی نہیں ہوتی ، کیونکہ اول تو صرف جلد سے ہوتی ہے ، دوسرے زیادہ مدید نہیں ہوتی) برکت محسوس ہوتی ہے۔
نتیجہ: تو اس لباس شرعی سے جوکہ زیادہ ملابست رکھتا ہے (کیونکہ اول تو وہ باطن تک پہونچی ہوتی ہے، دوسرے مدیدہوتی ہے۔) برکت محسوس ہونا کیا بعید ہے اور میرا وجدان ومشاہدہ اس وقت تک یہ ہے کہ وہ خدا کی بندی بفضلہ تعالیٰ خود بھی بعض برگزیدہ صفات خاصہ سے موصوف ہے۔ تو اس صورت میں وہ سب جمع ہوگئے۔٭۱
------------------------------
۲؎ کپڑا ۳؎ آبادوکامیاب ٭تربیت السالک ص۷۳ ٭۱ تربیت السالک ص۷۰ الامداد بابۃ ماہ جمادی الاول ۳۶ھ