تربیت السالک کی اہمیت سے متعلق حکیم الامت حضرت تھانویؒ کی تحریر
تربیت السالک عجیب کتاب ہے اس کو بار بار دیکھنے کی ضرورت ہے
حکیم الامت حضرت تھانویؒ تحریر فرماتے ہیں :
’’اہل طریق نے ہر زمانہ میں ان موانع (جوراہ سلوک میں سدراہ بنتے ہیں ) کا معالجہ طالبین کی استعداد کے موافق فرمایا ہے ، ان ہی معالجات میں وہ بھی ہیں جو اس زمانہ کی حالت واستعداد کے موافق وقتاً فوقتاً ’’تربیت السالک‘‘ کا جز بنتے رہے ہیں ‘‘۱؎
ایک صاحب کے خط کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں :
’’ تربیت السالک کے بعض حصص۲؎ الامداد۳؎ میں چھپے ہیں اور بعض قلمی ہیں سب دیکھ لیجئے وہ عجیب کتا ب ہے‘‘
نیز تحریر فرماتے ہیں :
’’ تربیۃ السالک کو مکرر بغور دیکھا جائے ، بڑی نافع کتاب ہے ، اب کے اور نئے قسم کا نفع محسوس ہوگا‘‘۴؎
------------------------------
۱؎ النور ۱۳۵۸ھ تجدید تصوف۱۸۳ ۲؎ کچھ حصے ۳؎ ایک ماہانہ رسالہ
۴؎ النور ص ۳۰ تربیت السالک۳۴۷و ۴۵۴