اصلاح اعمال واخلاق کا اکسیر نسخہ
ازمولانا مفتی محمد شفیع صاحب مفتی اعظم پاکستان نوراللہ مرقدہ‘
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ تحریر فرماتے ہیں :
’’ سیدی حضرت حکیم الامت قدس سرہ‘ کو حق تعالیٰ نے اس زمانہ میں اصلاح خلق کے لئے چن لیا تھا ، آپ کی تصانیف ، مواعظ ، ملفوظات انسان کی زندگی میں افراط وتفریط سے خالی، صحیح دینی انقلاب پیدا کرنے کے لئے بے نظیر نسخہ اکسیر ثابت ہوئی ہیں ، خصوصاً سالکان طریقِ حق اور طالبانِ رشد وہدایت کے مکاتبت کے جواب میں جو ظاہری اور باطنی اصلاحات کے نسخے لکھے گئے ہیں وہ ایک روحانی مطب ہے۔
مجھے امید ہے کہ اس دور فتنہ وفساد میں یہ کتاب (تربیت السالک) مسلمانوں کی اصلاح، اصلاحِ اعمال واخلاق کا ایک نسخہ اکسیر ثابت ہوگی۔ واللہ المستعان۔
بندہ محمد شفیع عفااللہ عنہ
دارالعلوم کراچی
یوم العید ۱۰ ذی الحجہ ۱۳۹۰ھ ۱؎
------------------------------
۱؎ ماخوذ از تربیت السالک ص۴ج۳